عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پچھلے سال مرکزی حکومت کے 72338 پنشن  پانے والوں  کے مقابلے اس سال یکم اکتوبر سے 6دسمبر 2022 تک فیس آتھنٹی کیشن ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تین لاکھ لائف سرٹیفکیٹ  جمع  کئے گئے ہیں


انڈیا پوسٹ اینڈ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی )مرکزی حکومت کے  پنشن پانے والے افراد کو  لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے ان کے گھروں پر خدمات فراہم کرتا ہے

Posted On: 14 DEC 2022 12:59PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی   ،زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ،عملے ، عوامی شکایات ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے 6دسمبر 2022 تک  مرکزی حکومت کے پنشن  پانے والوں کے لئے فیس آتھنٹی کیشن ٹکنالوجی  کا استعمال کرتے ہوئے  تقریباََ تین لاکھ لائف سرٹیفکیٹ  تیار کئے گئے ہیں جبکہ  پچھلے سال صرف 72338  لائف سرٹیفکیٹ  تیار  کئے گئے تھے۔

حکومت نے  پنشن  پانے والوں کو اپنا لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے لئے نومبر  2021 میں فیس آتھنٹی کیشن ٹکنالوجی  متعارف کرائی تھی۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کے تمام  پنشن  پانے والوں  کو  لائف سرٹیفکیٹ   جمع کرانا ہوتا ہے۔البتہ انہوں نے کہا کہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لئے فیس آتھنٹی کیشن  لازمی نہیں ہے اور  پنشن پانے والےدوسرے طریقوں سے بھی لائف سرٹیفکیٹ  جمع کراسکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انڈیا پوسٹ اینڈ  پیمنٹ بینک  (آئی پی پی بی ) مرکزی حکومت کے پنشن  پانے والوں  کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے ان کے گھروں پر خدمات فراہم کرتی ہے۔آئی پی پی بی  گھروں  پر بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے    ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ڈاکخانوں  اور ایک لاکھ  89 ہزار سے زیادہ  اسمارٹ فون  اور بایو میٹرک   مشینوں  کے ساتھ  ڈاکیوں  اور  گرامین ڈاک سیوکوں  کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہے۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13795


(Release ID: 1883369)
Read this release in: English , Tamil , Telugu , Malayalam