کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام لوہے کی پیداوار

Posted On: 14 DEC 2022 12:55PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے راجستھان سمیت ملک میں معدنیات کے تعلق سے  رعایتی  ضابطوں میں لائسنس کے ضابطے  کی تجدید میں ترمیم کرکے کانوں کی توسیع کو محدود نہیں کیا ہے بلکہ 50 سال  کے ایک یکساں  پٹے کی مدت مقرر کی ہے تاکہ کانکنی کو پٹے پر دینے کی مدت  کو  یقینی بنایا جاسکے ۔

کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ)قانون ، 1957 [ایم ایم ڈی آر قانون، 1957] میں 12.01.2015 سے ترمیم کی گئی تھی۔ مذکورہ ترمیم کے ذریعے،  نیلامی کا نظام متعارف کرایا گیا تھا  اور یہ نیلامی کا نظام متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ معدنیات میں  رعایتیں دینے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا ۔ ایم ایم ڈی آر قانون،  1957 کی دفعہ 8 اے کے مطابق، ایم ایم ڈی آر ترمیمی قانون، 2015 یعنی (12.01.2015 سے) سبھی پٹے پر دی جانے والی کانوں کو 50 سال کی مدت کے لئے پٹے پر دیا جانا سمجھا جائے گا۔ پٹے کی مدت ختم ہونے پر   ایم ایم ڈی آر قانون کے تحت بیان  وضع کئے گئے طریقہ کار کے مطابق پٹے کو نیلام کیا جائے گا۔ مزید تجدید کی فراہمی کے ساتھ  2015 میں قانون  میں ترمیم سے پہلے، کانکنی کو زیادہ سے زیادہ 30 سال کی مدت  کے لئے پٹے پر دیا گیا تھا۔ جو کہ اختیاری تھا، جس کے نتیجے میں لیز ہولڈر کے لیے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی۔

خام اسٹیل کی پیداوارمیں سالانہ  4.4 فیصدکااضافہ ہوااس کی پیداوار 2014-15 میں 88.97 میٹرک ٹن تھی جو 2021-22 میں بڑھ کر 120.29 میٹرک ٹن  ہو گئی۔ اس کے علاوہ کانکنی کے انڈین بیورو کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق،خام لوہے کی گھریلو پیداوار گھریلو لوہے اور فولاد کی صنعت کی طرف سے موجودہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

گزشتہ سات سال کے دوران ملک میں خام لوہے کی پیداوار  کے اعداد و شمار ذیل میں دئے گئے ہیں:

(ملین ٹن میں)

سال

2014-

15

2015-

16

2016-

17

2017-

18

2018-

19

2019-

20

2020-

21

2021-22

(عبوری)

پیداوار

129.32

158.11

194.58

201.42

206.49

244.08

205.04

253.97

گذشتہ تین سال کے دوران راجستھان کے لئے  خام لوہے کی پیداوار کا ڈاٹا  نیچے دیا گیا ہے:

(ملین ٹن میں)

سال

2019-20

2020-21

2021-22 (عبوری)

پیداوار

1.01

1.08

1.23

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13793


(Release ID: 1883368)
Read this release in: English , Tamil