الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے دوبئی میں منعقدہ انڈیا گلوبل فورم میں شرکت کی


تکنالوجیوں اور اختراع کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ قابل اعتماد گلیارے تعمیر کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

مستقبل کی تکنالوجی ہمارے اب تک کے تجربہ سے مختلف ہوگی۔ آئندہ دَہے شراکت داری پر مرتکز ہوں گے: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 DEC 2022 6:48PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے بھارت کی تکنیکی اور اختراعی صلاحیت کی عالم کاری کے عنوان سے منعقدہ وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے تکنالوجیوں اور اختراع کے قابل اعتماد گلیارے تعمیر کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو پیش کیا۔ انہوں نے آج دوبئی، متحدہ عرب امارات میں بھارت، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اسرائیل اور دیگر شرکاء ممالک کے سرکاری اور صنعتی قائدین  پر مشتمل حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہے کہ ممالک کے ساتھ تکنالوجیوں اور اختراع کے لیے قابل اعتماد گلیارے تعمیر کیے جائیں جس میں بھارت دنیا کے لیے ہنرمندی کا مرکز ہو اور بھارتی نوجوان اختراع کار کا کردار ادا کریں۔‘‘

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، دوبئی، متحدعرب امارات میں منعقدہ انڈیا گلوبل فورم کے دوران

 

بھارت کے ڈجیٹل عوامی پلیٹ فارموں ، جنہیں پیمانے اور لاگت کی اثرانگیزی پر جانچا جا چکا ہے، کی کامیابی کی داستان پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم یہ بات پہلے ہی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ دنیا بھارت کی تکنالوجیوں سے مستفید ہوگی۔‘‘

تکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئےمحترم وزیر ، جو کہ خود بھی تکنالوجی کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، نے کہا کہ ’’ہمارا اب تک جو تجربہ رہا ہے، تکنالوجی کا مستقبل اس سے بہت مختلف ہوگا اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، ایکسٹینڈیڈ رئیلٹی/آگمینٹیڈ رئیلٹی، ہائی پاور کمپیوٹر، وغیرہ جیسی ابھرتی ہوئی تکنالوجیاں مختلف میدانوں میں اختراع کو مہمیز کریں گی۔‘‘

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر دوبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انڈیا گلوبل فورم کے دوران

 

بھارت کے ذریعہ جی 20 کی صدارت اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر جی پی اے آئی عالمی شراکت داری کے کونسل چیئر کا عہدہ سنبھالنے کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے آنے والی دہائیوں کو شراکت داریوں پر مبنی دور قرار دیا۔

انہوں نے بھارت کو ایک قابل اعتماد تکنالوجی شراکت دار کے طور پر اجاگر کیا جو کہ اپنے ڈجیٹل ناگرکوں (شہریوں) کے تحفظ اور اعتماد کو یقینی بناکر اپنی ڈجیٹل معیشت کو مہمیز کر رہا ہے۔ انہوں نے نئے ڈجیٹل پرسنل ڈاٹا پروٹیکشن بل 2022 کے بارے میں بات کی جو شہریوں کی رازداری کے تحفظ کے بظاہر متضاد مقاصد کو متوازن بنائے رکھنے  کے کام کو بخوبی انجام دیتا ہے، اور کاروبار کرنا سہل بنانے کے عمل کو یقینی کے علاوہ زیادہ سے زیادہ حکمرانی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ یہ  بل بھارت کے فعال اسٹارٹ اپ اور اختراعی ایکو نظام کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے آئی جی ایف 2022 کے اپنے دورے کے تحت سیکیووا، کوئن بیس اور ورسے جیسی تنظیموں کی سینئر قیادت سے بھی ملاقات کی۔

بعد ازاں، وزیر موصوف اور حکومت متحدہ عرب امارات میں ان کے ہم منصب محترم عمر سلطان العلماء  نے ’تکنالوجی اور اختراع میں شراکت دار ‘کے عنوان کے تحت ایک ماڈریٹیڈ سیشن میں شرکت کی۔ یہ بات چیت گذشتہ برس منعقدہ آئی جی ایف کے دوران دونوں وزراء کی ملاقات اور اس سال کے آغاز میں جناب راجیو چندرشیکھر  کے دورۂ دوبئی پر مبنی ہے، جس کا مقصد بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تکنالوجی پر مبنی باہمی تعاون کو کامیاب بنانے کے امکانات تلاش کرنا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13766



(Release ID: 1883255) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Malayalam