الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی نے مسلسل چوتھے مہینے، ماہ نومبر میں شکایات کا ازالہ عدداشاریہ میں سرفہرست مقام حاصل کیا
Posted On:
13 DEC 2022 2:44PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذیعہ ماہ نومبر 2022 کے لیے شائع شدہ ،عوامی شکایات کے ازالے کی درجہ بندی رپورٹ میں یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کو ایک مرتبہ پھر ، گروپ اے کی تمام وزارتوں، محکموں اور خودمختار اداروں میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب یو آئی ڈی اے آئی نے مذکورہ درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی کا اوپن-سورس سی آر ایم (صارف تعلقات انتظام کاری) نظام صارفین کے تجربات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے خدمات بہم رسانی کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔ یہ نظام فون کال، ای میل، چیٹ بوٹ، ویب پورٹل، سوشل میڈیا، لیٹر اور واک اِن جیسے مختلف چینلوں کو تعاون فراہم کرانے کی صلاحیت کا حامل ہے جن کے ذریعہ شکایات درج کی جا سکتی ہیں، ان کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور انہیں حل کیا جا سکتا ہے۔
اس نئے سی آر ایم نظام کے ذریعہ، یو آئی ڈی اے آئی شکایات کے ازالے کے مرکزی نظام کی جانب آگے بڑھا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی صدر دفتر اور اس کے علاقائی دفاتر (آر او) مختلف چینلوں کے ذریعہ سی آر ایم شکایات اور ان کے ازالے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم کا استعمال کررہے ہیں۔
آرٹی فیشل انٹلی جینس اینڈ مشین لرننگ (اے آئی – ایم ایل) پر مبنی یو آئی ڈی اے آئی کا حال ہی میں لانچ کیا گیا چیٹ بوٹ، ’آدھار متر‘ بھی شہریوں کے دمیان کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اسے ایک مشہور فلمی ستارے کی میزبانی والے مقبول عام ٹی وی کوئز شو میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ ’’آدھار متر‘‘ کو لے کر روزانہ تقریباً 30000 مکالمے ہو رہے ہیں اور یہ تعداد جلد ہی 50000 کے نشان سے تجاوز کر جائے گی۔
نئے چیٹ بوٹ کو – آدھار انرولمنٹ چیک کرنے/ اسٹیٹیس اپ ڈیٹ کرنے، آدھار پی وی سی کارڈ اسٹیٹس کا پتہ لگانے، انرولمنٹ مرکز کے مقام سے متعلق معلومات، وغیرہ جیسی اضافی سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ شہری آدھار متر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور اسے ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔ ’’آدھار متر‘‘ انگریزی اور ہند ی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی شہریوں کے لیے ’’زندگی بسر کرنا آسان بنانے‘‘ کے عمل میں سہولت فراہم کرانے کی غرض سے مسلسل کام کر رہا ہے اور یہ شکایات کے ازالے کے اپنے نظام کو مستحکم بناکر اسے مزید اثر انگیز بہم رسانی نظام میں تبدیل کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.13744
(Release ID: 1883086)