بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بحر ہند کی بحری معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 13 DEC 2022 1:50PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں  ایوان کو  مطلع کیا کہ زمینی سائنس کی وزارت  نے گہرے سمند رکے مشن   ( ڈی او ایم ) کا آغاز کیا ہے۔ گہرے سمندر کا مشن  ایک کثیر وزارتی ، کثیر نظم وضبط پر مبنی پروگرام ہے جو گہرے سمندر کی ٹکنالوجی   کی ترقی  پر زور دیتا ہے جس میں   گہرے سمندر میں کانکنی ،معدنیات  کی تلاش وجستجو  ،  بحری نباتاتی  تنوع  کے لئے ٹکنالوجی   اور 6000 میٹر تک کی گہرائی کے لئے آبدوزوں کی تیاری ،  تحقیقی بحری جہازوں  کی خریداری  سمندروں  میں آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق مشاورتی خدمات ،  گہرے سمندر   کا مشاہدہ   اور   بحری حیاتیات  کی صلاحیت سازی  شامل ہے۔ گہرے سمندر کے مشن  کی سرگرمیاں   بحرہ  ہند کی  بحری معیشت   کے امکانات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی نے   21.94  لاکھ روپے کی لاگت سے کم توانائی سے چلنے والے دریائی سروے کے ڈرفٹر ڈرون   (  خودمختار سروے کے جہاز ) تیار کرنے کا کام  انڈین میری ٹائم یونیورسٹی  ( آئی ایم یو) کو دیا ہے۔ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی  ( آئی ایم یو ) کو اب تک 14.47 لاکھ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13742



(Release ID: 1883039) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Tamil , Telugu