کوئلے کی وزارت
ملک میں محدود ستیابی کی وجہ سے کوکنگ کوئلہ کی درآمد
Posted On:
12 DEC 2022 4:06PM by PIB Delhi
کوئلہ ، کان کنی اورپارلیمانی امورکی وزارت کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
ملک میں کوکنگ کوئلہ کی محدود دستیابی کی وجہ سے ، زیادہ تر فولاد کی صنعت کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے کوکنگ کوئلہ درآمد کیاجارہاہے ۔ کوکنگ کوئلہ کے ، فولاد کی مینوفیکچرنگ کی لاگت کاایک اہم جزوہونے کے وجہ سے ، کوکنگ کوئلہ کی بین الاقوامی قیمت میں حالیہ اضافے کی بدولت اسٹیل کی تیاری سے متعلق لاگت ، ڈھانچے پراثرپڑاہے ۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران درآمدکئے گئے کوکنگ کوئلہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
سال
|
کوکنگ کوئلہ کی درآمد(ایم ٹی)
|
2019-20
|
51.83
|
2020-21
|
51.19
|
2021-22
|
57.16
|
حکومت ہند کے فولاد کی وزارت اورروسی وفاق کی توانائی کی وزارت کے درمیان 14اکتوبر2021 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے تھے۔ یہ مفاہمت نامہ فولاد کی تیاری میں استعمال ہونے والے کوکنگ کوئلہ کے سلسلے میں تعاون کے بارے میں تھا ۔
نئے جغرافیائی مقامات میں تنوع پیداکرنے کے پیش نظر، ایس اے آئی ایل نے کوکنگ کوئلہ کی صنعتی آزمائشی کھیپ کی سپلائی کی غرض سے روس کی ایک کمپنی رشئین کائنرکے ساتھ 24 اگست 2022کو ایک سمجھوتے پردستخط کئے تھے ۔فی الحال ،ایس اے آئی ایل ، آسٹریلیا ، امریکہ ، انڈونیشیا اورموزمبیق سے طویل مدتی سمجھوتوں کے تحت ، درآمدشدہ میٹالیورجیکل کوئلہ خریدرہاہے ۔اس کے علاوہ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آرآئی این ایل) نے بھی آسٹریلیا ، کینیڈا ، امریکہ ، انڈونیشیا اور موزمبیق جیسے ملکوں سے مختلف عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل مدتی سمجھوتےکئے ہیں ۔
فولاد کے کارخانوں میں ملکی غیرکوکنگ کوئلہ کااستعمال کوئلہ پرمبنی ڈی آرپلانٹ ٹکنالوجی پرمبنی کوئلہ تک محدود ہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -13730
(Release ID: 1883018)