کوئلے کی وزارت

 اپریل-نومبر 23۔2022 میں   کیپٹیو اور کمرشیل کوئلہ بلاکوں سے  کوئلے کی پیداوار میں 33 فیصد تک کا اضافہ ہوا

Posted On: 12 DEC 2022 6:38PM by PIB Delhi

کوئلے کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے آج یہاں  مالی سال 23۔2022 کے اپریل- نومبر کے دوران کوئلہ بلاکوں سے نکلنے والے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لیا۔ کوئلے کے سکریٹری نے بتایا کہ  ملک کے لئے  ہدف 900 ملین ٹن ہے اور کیپٹیو / کمرشیل کوئلہ کانوں کاتعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ  نشانے کے مطابق کوئلہ پیدا کریں گے۔ کوئلے کی وزارت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے اور آپریشنل کانوں سے کوئلے کی پیداوار بڑھانے اور نئی کائلہ کانیں شروع کرنے کےلئے ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل  اور تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔  انہوں نے  پروجیکٹ حامیوں  سے کہا کہ وہ  ان امور کو جلد حل کرنے کےلئے وزارت سے رجوع کریں جو کوئلے کی پیداوار پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی (ایم او سی) نے بتایا کہ کیپٹیو /کمرشیل کائلہ کانوں سے کوئلے کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ 23۔2022 کی اپریل- نومبر مدت میں 67.16 ملین ٹن تک ہوا ہے جو 22۔2021 کی اسی مدت کے دوران 50.49 ملین ٹن تھا۔  22۔2021   کی اسی مدت کے مقابلے اپریل -  نومبر  23۔2022  کے لئے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ تقریبباً 33 فیصد ہے۔ انہوں یہ بھی کہا کہ  تین نئی کوئلہ کانوں نے مالی سال 23۔2022 میں کوئلی کی پیدوار شروع کی ہے اور دیگر تین کوئلہ کانوں سے مارچ 2023 تک کوئلے کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ کوئلے کی وزارت کو سال 23۔2022 می کیپٹیو/ کمرشیل کوئلہ بلاکوں سے 120 ملین ٹن سے زیادہ کوئلے کی پیدوار کی امید ہے۔ ساتھ ہی مالی سال 22۔2021 میں   85.32 ملین ٹن  کی پیداوار کےمقابلے  تقریباً 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آپریشنل کوئلہ بلاکوں کی کان  کے اعتبار سے جائزہ لیا گیا تھا اور پروجیکٹ حامیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ رواں سال میں کوئلے کی متوقع پیداور کے بارے میں اعلان کریں۔ پروجیکٹ حامیوں نے مالی سال 23۔2022 میں تقریباً 120 ملین کوئلے کی پیداوار کا یقین دلایا ہے اور مالی سال 24۔2023 میں تقریباً 165 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ  پروجیکٹ حامیوں نے ان کوششوں کے بارے میں بھی بتایا جو انہیں درپیش ہیں اور کوئلے کی وزارت  نے یقین دلایا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں سبھی ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-13728



(Release ID: 1882995) Visitor Counter : 114


Read this release in: Kannada , English