ایٹمی توانائی کا محکمہ

چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے علاج میں یوگا بہت زیادہ مفید ہے: ٹاٹا کینسر اسپتال کا مطالعہ


چھاتی کے کینسر میں یوگا کے اثرات کی جانچ کے لئے ٹاٹا میموریل کے ایک بڑ ے سروے  سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوگا کی وجہ سے معیارزندگی میں بہتری آتی ہے اور کینسرکے دوبارہ ہونے اور اموات کے امکانات کم ہوجاتے ہیں

Posted On: 12 DEC 2022 2:50PM by PIB Delhi

ٹاٹا میموریل اسپتال کے ایک مطالعے کے مطابق چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے علاج میں یوگا کو شامل کرنا بہت مفید ہے۔ یوگا کو علاج میں شامل کرنے  کے نتیجے میں  بیماری  سے پاک زندگی  (ڈی ایف ایس ) میں 15فیصد کا اضافہ ہوتا ہے  جبکہ مجموعی  زندگی  ( او ایس ) میں 14 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/yoga-1Z6VN.jpg

یوگا کے ماہر مشیروں  ، کلینک کرنے والوں  اور فزیو تھیراپسٹس (جسمانی ورزش کرانے والے ) سے حاصل شدہ معلومات  پر مبنی محتاط انداز میں  کینسر کی بیماری سے صحتیاب ہونے والو ں کی ضروریات کے لئے  ان کے علاج اور بحالی صحت  کے مختلف مرحلوں  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یوگا  کی ورزشیں مرتب کی گئی ہیں۔یوگا کے پروٹوکول میں   آسان اور صحت بحال کرنے والے یوگا کے آسنوں کو پرانایام  کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ان ورزشوں  کو   اہل اور تجربہ کار یوگا کے معلموں  کے ذریعہ  مختلف کلاسوں میں  مریضوں  کے لئے کرایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مریضوں کو پروٹوکول میں سی ڈی اور تحریری ہدایات کے ذریعہ   مختلف ورزشوں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ۔

چھاتی کے کینسر میں  یوگا کے استعمال   کے لئے یہ اب تک کا سب سے بڑا کلینکل تجربہ ہے ، جو  ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ یہ  ایک پہلی مثال ہے ،جس میں  ایک بہت بڑے سیمپل سائز کے مطالعے میں  مغربی طرز  کو اپنا کر  بھارت کے روایتی علاج کی جانچ کی گئی ہے ۔چھاتی کا کینسر  ایک بہت عام  کی قسم کا کینسر ہے ،جس سے نہ صرف  بھارت میں بلکہ عالمی سطح  پر خواتین  متاثر ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے خواتین میں   بہت خوف پیدا ہوجاتا ہے  ،جو  ایک طرف تو کینسر کے ڈر سے زندگی کے خطرے کا خوف اوردوسرا اس کے علاج   کے منفی اثرات اور ان پر قابو پانا ہوتاہے۔یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ یوگا کی مسلسل ورزشوں نے نہ صرف  معیار زندگی کو بہتر بنائے رکھنے میں اپنی اولیت ثابت کی ہے بلکہ مرض کے دوبارہ ابھرنے اور اس کی وجہ سے ہونےو الی اموات کے خطرے کو بھی  15فیصد تک کم کیا ہے۔

ڈاکٹر نیتا نائر  نے  سین انٹونیو  بریسٹ کینسر سمپوزیم   ( ایس  اے بی سی ایس ) میں ،  جو امریکہ ہر سال منعقد ہونے والی چھاتی کے کینسر کی سب سے معتبر کانفرنس   ہے، اسپاٹ لائٹ کے طورپر چھاتی کے کینسر  کے لئے یوگا کے اثرات  کی جانچ  سے متعلق  اسپاٹ لائٹ پیپر  پیش کیا ہے۔کانفرنس میں پیش کئے گئے ہزاروں   ریسرچ  پیپرس میں سے صرف چند  پیپرس کو ہی  اسپاٹ لائٹ مباحثے کےلئے منتخب کیا جاتا ہے اور  ہمارا مطالعہ   اس لئے قابل توجہ قرار پایا ہے کیونکہ یہ ایک  نئی طرح کا اقدام ہے اور  بھارت  کا پہلا طریقہ کار ہے جس سے چھاتی کے کینسر  کے علاج  میں فائدہ ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/yoga-2MJ2Z.jpg

چھاتی کے کینسر میں  یوگاکے اثرات  سے معلق ٹاٹامیموریل  کے سب سے بڑے  ٹرائل  کی تفصیلات ۔        

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13724



(Release ID: 1882985) Visitor Counter : 211