الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر انڈیا گلوبل فورم میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے
وہ اپنے ہم منصب عمر سلطان العلامہ، وزیر مملکت برائے آرٹیفیشئل انٹلی جنس، ڈیجیٹل معیشت اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز متحدہ عرب امارات سے ملاقات کریں گے
وہ تعاون کی ممکنہ راہیں تلاش کرنے کے لیے صنعت کے رہنماؤں، کاروباری افراد، اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کے ساتھ بھی مشغول ہوں گے
Posted On:
12 DEC 2022 6:01PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر 13-15 دسمبر 2022 کو دبئی میں انڈیا گلوبل فورم میں شرکت کریں گے۔ انڈیا گلوبل فورم بین الاقوامی کاروبار اور عالمی رہنماؤں کے لیے ایجنڈا ترتیب دینے والا فورم ہے۔
وزیر موصوف آج دیر رات پہنچیں گے اور کل سے کئی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ ان کے دن کا آغاز وزارتی گول میز کانفرنس - گلوبلائزیشن آف دی انڈین ٹیک اینڈ انوویشن ٹیلنٹ میں شرکت سے ہوگا۔ اس گول میز کانفرنس میں ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے ٹیکنالوجی سیکٹرز کے 50 سے زیادہ لیڈران اور ان بین الاقوامی ماحولیاتی نظاموں کے وزراء، سی ای او اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ اس کے بعد وزیر موصوف صنعت کے لیڈروں، کاروباریوں، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ دن بھر بات چیت کریں گے۔ ان بات چیت کا مقصد ان کاروباریوں کے ساتھ تعاون کی راہوں کا اندازہ لگانا ہے جو ہندوستان میں اپنے قدم پھیلانے کے خواہشمند ہیں۔
وزیر موصوف انڈیا اسٹیک کی عالمگیریت کے بارے میں بھی بات چیت کرنے والے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان کی اپنی لاگت سے موثر اور قابل توسیع ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ساتھ کامیابی نے دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے کافی دلچسپی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی میں شروع کیے گئے یہ اقدامات اب دنیا کے سامنے پیش کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ہندوستان کو دنیا کے لیے ایک قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر قائم کرنا ہے۔
بعد میں وزیر موصوف اپنے ہم منصب عمر بن سلطان العلامہ جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز کے وزیر مملکت ہیں، سے ملاقات کریں گے۔ وہ انڈیا گلوبل فورم میں ایک مشترکہ اجلاس میں بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے جس کا عنوان ہے - اقدام اور اختراع میں پارٹنرس۔ اجلاس میں ہونے والی بات چیت ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تکنیکی تعاون کو کامیاب بنانے کی نشاندہی کرے گی۔ https://indiaglobalforum.com /
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13713)
(Release ID: 1882979)
Visitor Counter : 119