وزارتِ تعلیم
ایچ ای آئی ایس میں این ای پی پر عمل درآمد
Posted On:
12 DEC 2022 4:20PM by PIB Delhi
تیرہ اپریل 2022 کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی) نے بہ یک وقت دو تعلیمی پروگرام کرنے کے بارے میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ یہ رہنما خطوط
https://www.ugc.ac.in/pdfnews/5729348_Guidelines-for-pursuing-two-academic-programmes-simultaneously.pdf
پر دستیاب ہیں۔ یو جی سی نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ طلبہ کے فائدے کے لئے اس گائڈ لائن پر عمل کریں اور طلبہ کو دو مختلف تعلیمی پروگرام بہ یک وقت کرنے کے لئے اپنی قانونی شاخوں کے ذریعے طریقۂ کار وضع کریں۔
آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے مطلع کیا ہے کہ انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی)، حیدر آباد ایک خود مختار ادارہ ہے ( جو یونیورسٹی بننے کے عمل میں ہے) اور یہ اس سسللے میں رہنما خطوط وضع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
یہ اطلاع تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ع س ۔ ک ا
Uno:13794
(Release ID: 1882918)
Visitor Counter : 96