وزارتِ تعلیم

پی  ایم شری اسکیم کے تحت اسکولوں کا قیام

Posted On: 12 DEC 2022 4:17PM by PIB Delhi

کابینہ نے 7؍اکتوبر 2022 کو ایک نئی مرکزی اعانت والی اسکیم - پردھان منتری اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کو منظوری دی ہے۔ ان اسکولوں میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ایک مقررہ وقت کے اندر یہ اسکول مثالی اسکول بن کر سامنے آئیں گے اور یہ آس پاس کے اسکولوں کے لئے قائدانہ کردار بھی ادا کریں گے۔ یہ اسکول قرب و جوار  میں معیاری، مساوی اور تمام لوگوں کی شمولیت والی تعلیم کو فروغ دیں گے تاکہ تعلیم ایک پر لطف انداز میں فراہم کی جا سکے۔ یہ اسکول ایک ایسی تعلیم کو فروغ دیں گے، جس میں طلبہ کے مختلف پس منظر ، کثیر لسانی  ضروریات اور بچوں کی الگ الگ  تعلیمی ضرورتوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق طلبہ کو تعلیمی عمل میں عملی طور پر حصہ لینے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔

اس اسکیم کے تحت 14500 سے زیادہ پی ایم شری اسکولوں کے قیام کی گنجائش ہے اور یہ کام مرکزی حکومت ، ریاستوں، مرکزی انتظام والے علاقوں کی سرکاروں اور بلدیاتی اداروں کے زیر نگرانی چلائے جانے والے موجودہ اسکولوں کو مستحکم کر کےکیا جائے گا۔ ان اسکولوں کو چیلنج طریقے سے منتخب کیا جائے گا۔ لہذا پہلے سے یہ طے نہیں ہوگا کہ اسکولوں کا انتخاب کن ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے کیاجانا ہے۔ فی بلاک ؍ یو ایل بی سے زیادہ سے زیادہ دو اسکولوں (ایک ابتدائی اور ایک سکنڈری ؍ سینئر سکنڈری) منتخب کئے جائیں گے۔

اسکیم کی مدت 23-2022 سے 27-2026 ہے، جس کے بعد ریاستوں ؍ مرکزی انتظام والے علاقوں کی معیارات کو برقرار رکھیں۔ اس منصوبے پر مجموعی طور سے پانچ سال میں 27360 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جس میں مرکز کا حصہ 18128 کروڑ روپے شامل ہے۔

تعلیم دستور ہند کی بہ یک وقت والی فہرست  میں شامل ہے اور اسکولوں میں داخلے کی اہلیت متعلقہ ریاست یا مرکزی انتظام والے علاقے کی حکومت کو طے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

Uno:13702



(Release ID: 1882912) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi , Telugu