وزارت خزانہ

ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت 3.58 لاکھ کروڑ روپے جاری 30.11.2022  تک 1.19 کروڑ قرض لینے والوں کو فائدہ پہونچا

Posted On: 12 DEC 2022 4:13PM by PIB Delhi

آتم نِر بھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) مئی 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد اہل بہت چھوٹی، چھوٹی اینڈ درمیانے درجے کی اہل صنعتوں اور کاروباری اداروں کو ان کی آپریشنل ذمہ داریاں پورا کرنے اور اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزیرِ مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت  قرض دینے والے اداروں کو ان قرضوں کے لئے 100 فیصد کریڈٹ گارنٹی دی جاتی ہے جو ان کی طرف سے اس اسکیم کے تحت اہل قرض دہندگان کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ اسکیم کے تحت قابل قبول ضمانت کی حد 50,000 کروڑ روپے کے اضافی گارنٹی کور کے ساتھ  4.5 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔   وزیر موصوف نے بتایا کہ اضافی گارنٹی  خصوصی طور پر مہمان نوازی اور متعلقہ اداروں بشمول شہری ہوا بازی کے شعبے کے لئے ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اس طرح گھریلو ایئر لائنز کو حالیہ کریڈٹ سپورٹ کے نتیجے میں اسکیم میں بہت چھوٹی، چھوٹی اینڈ درمیانے درجے کی صنعتوں کے حصہ میں کمی نہیں آئی ہے۔ 30.11.2022 تک ای سی ایل جی ایسکے تحت 3.58 لاکھ کروڑ روپے کی ضمانتیں جاری کی گئی ہیں جس سے 1.19 کروڑ قرض لینے والوں کو فائدہ پہونچا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید ای سی ایل جی ایس کے تحت بہت چھوٹی، چھوٹی اینڈ درمیانے درجے کی صنعتوں کا حصہ دیا:

 

Share of MSME

Number of loans guaranteed

95.17%

Amount guaranteed

66.23%

 

نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جو اس اسکیم کو چلانے والی ایجنسی ہے، وزیر موصوف نے بتایا کہ اب تک سیکٹر وار اور ریاست وار بشمول راجستھان کو دیئے گئے قرضوں کی تفصیلات با لتر تیب ضمیمہ اول اور ضمیمہ دوئم کے طور پر منسلک ہیں۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ زیادہ تر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں  کے پاس  50 کروڑ روپے تک کے قرضے ہیں۔ قرض دہندگان کے اس زمرے کے لئے ای سی ایل جی ایس اسکیم ایک 'آپٹ آؤٹ' اسکیم تھییعنی قرض دہندگان کی جانب سے اہل قرض دہندگان کے ایسے زمرے کو اس وقت تک مدد فراہم کی جانی تھی جب تک کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں نے مدد حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہو یا وہ اہل نہ رہ جائیں۔ اس طرح اسکیم کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے آسانی سے قابل رسائی اور دستیاب رہے۔

این سی جی ٹی سی سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت قرضے کے تحت غیر پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) کی شرح درج ذیل ہے:

قرض کی رقم کی ضمانت (کروڑ روپے میں)

این پی اے بقایا (کروڑ روپے)

این پی اے ضمانت شدہ قرضوں کے فیصد کے طور پر

3,58,894.27

13,964.58

3.89فی صد

ماخذ: این سی جی ٹی سی

این سی جی ٹی سی کے ذریعہ مطلع کئے جانے کے مطابق ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت ادھار لئے گئے کریڈٹ کے سلسلے میں اسپیشل مینشن اکاؤنٹ (ایس ایم اے) کی تفصیلات مرکزی طور پر برقرار نہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

Uno:13701



(Release ID: 1882903) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Telugu