وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے ملک بھر میں فن ، ثقافت اور دستکاری کی ترقی کے لیے سات زونل ثقافتی مراکز قائم کیے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 12 DEC 2022 5:56PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے ملک بھر میں فن، ثقافت اور دستکاری کے تحفظ اور ترقی کے لیے سات زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی ) قائم کیے ہیں، جن کا صدر دفتر پٹیالہ، ناگپور، ادے پور، پریاگ راج، کولکاتہ، دیما پور اور تھنجاور میں ہے۔ یہ زیڈ سی سی  سال بھر اپنی  رکن ریاست  میں مستقل بنیادوں پر مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں/ پروگراموں کے انعقاد کے لیے، زیڈ سی سی  کو حکومت کی طرف سے باقاعدہ سالانہ امداد فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم، اس مقصد کے لیے وزارت ثقافت کی طرف سے ریاستی/ مرکز کے لحاظ سے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  ملک بھر میں فن ،ثقافت اور دستکاری کے تحفظ اور ترقی کےلئے وزارت ثقافت  نےان زیڈ سی سی کے ذریعہ  راشٹریہ سنسکریتی مہوتسو (آر ایس ایم )کا بھی  اہتمام کرتی ہے ،جہاں ملک بھر  سے بڑی تعداد میں فن کاراپنے ہنر  اور صلاحیت کی نمائش اور مظاہرہ کرتے ہیں۔نومبر2015  سےاب تک  وزارت ثقافت نے ملک بھر میں 12 آر ایس ایم کا اہتمام کیا ہے۔

یہ زیڈ سی سی اپنے پروگرام کیلنڈر کے مطابق ہر سال فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے کم از کم 42 علاقائی فیسٹیول  کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔آئندہ  نسلوں کے لیے علم کے خزانے کو مناسب انداز میں  محفوظ  کرنے کے لیے، ان زیڈ سی سی  کے ذریعے معدوم ہونے والے فنون  کی کی متعدد شکلوں کو دستاویزی شکل دی جا رہی ہے ۔ آرٹس فارم کی تعداد کو ڈیجیٹل فارمیٹ (آڈیو اور ویڈیو دونوں فارمیٹ) میں دستاویز کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ملک کے مختلف عوامی  فنون اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے یہ زیڈ سی سی  کئی اسکیمیں بھی نافذ کرتے ہیں جن میں نوجوان باصلاحیت فنکاروں کو ایوارڈ، گُرو ششیا  پرمپرا، تھیٹر ریجوینیشن، ریسرچ اینڈ ڈاکومینٹیشن، شلپگرام، اوکٹیو اور نیشنل کلچرل ایکسچینج پروگرام شامل ہیں۔

یہ معلومات  ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔ا م۔

U:13710



(Release ID: 1882899) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu