نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے کاشی تمل سنگمم میں دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ کا آغاز کیا


ادب، ثقافت اور کھیل کود کے ذریعہ دو ثقافتیں مربوط ہو رہی ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

وزیر موصوف نے وارانسی میں سگرا اسٹیڈیم کی جدید کاری کا جائزہ لیا

وارانسی میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مختلف دفاتر کے اسپیس آڈٹ کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 DEC 2022 5:05PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ’کاشی تمل سنگمم‘ تقریب کے دوران ادب، ثقافت اور کھیل کود اور دیگر شعبوں کے ذریعہ دو ثقافتیں یکجا ہو رہی ہیں۔ آٹھ دنوں تک چلنے والے ’کاشی تمل سنگمم- کھیل کود اجلاس‘ کے ایک جزو کے طور پر وزیر موصوف نے آج دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ کا افتتاح کیا۔

جناب ٹھاکر نے وارانسی میں واقع سگرا اسٹیڈیم کی جدید کاری کا معائنہ کیا اور جا ئزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم کی جدیدکاری سے متعلق کاموں میں بہتری کے لیے تبدیلیاں لانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے وارانسی میں اطلاعات و نشریت کی وزارت کے مختلف دفاتر کی اسپیس آڈٹ کا بھی اہتمام کیا۔ انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر کادورہ کیا اور پوجا کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’کاشی تمل سنگمم‘ تقریب میں، ادب اور ثقافت کے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اسی طرح کھیل کود کے توسط سے شمال و جنوب کو مربوط کرنے سے متعلق پہل قدمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال اور جنوب کے درمیان روابط ہماری دیرینہ روایات ، جو کہ ہزاروں برس سے بھی زیادہ قدیم ہیں، کے عکاس ہیں ۔

جناب ٹھاکر نے وزیر اعظم کی کاشی تمل سنگمم پہل قدمی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس زبردست تقریب کے ذریعہ ، ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے خواب کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کھلاڑیوں میں جو جوش وجذبہ نظرآرہا ہے، وہی جوش و جذبہ اترپردیش اور تمل ناڈو کی شرکاء ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی نظر آتا ہے۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام کو نہ صرف ’کاشی وشوناتھ‘ کا دورہ کرنے کا موقع حاصل ہو رہا ہے، بلکہ انہیں اس علاقہ کے فن اور ثقافت سے واقفیت بھی حاصل ہو رہی ہے، جو کہ سب کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اترپردیش اور تمل ناڈو کے تمام تر کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13706


(ریلیز آئی ڈی: 1882881) وزیٹر کاؤنٹر : 111