دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے مرکز ی وزیر گریراج سنگھ نے کٹیلے پودے  کی کاشت اور اس کے اقتصادی استعمال کے فوائد سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا


بنجر زمین پر کٹیلے پودے کی کاشت کرنے کے لئے مختلف متبادل کا پتہ لگایا جانا چاہئے تاکہ بایو ایندھن ، خوراک اور بایوکھاد کے لئے اس کے استعمال کے فوائد حاصل کئے جاسکیں : مرکزی وزیر کا بیان

بایو ایندھن کی پیداوار  سے ملک کی ایندھن کی درآمد  پر بوجھ کم ہوگا ،روزگار کے لئے  مواقع  پیدا ہوں  گے اور واٹر شیڈ علاقوں  کے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں  مدد ملے گی: گریراج سنگھ

خشک زمینی علاقوںمیں  زرعی تحقیق کے لئے  انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اور انٹر نیشنل سینٹر فار  ایگریکلچرل ریسرچ  مدھیہ پردیش میں ایک تربیتی پروجیکٹ قائم کررہا ہے

مراقش  ، برازیل ،چِلی ، میکسیکو کے سفراء اور مختلف ملکوں کے ماہرین نے میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 08 DEC 2022 7:43PM by PIB Delhi

دیہی ترقی  اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر  جناب گریراج سنگھ  نے  آج نئی دلی میں کٹیلے پودے کی کاشت اوراس کے اقتصادی استعمال سے متعلق ایک مشاورتی میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ میں چلی کے سفیر جناب جوان اینگولو ،  مراقش کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب ایراچد الائوی  میرانی ،  برازیل کے سفارتخانے کی  توانائی ڈویژن کی  ہیڈ محترمہ کارولینا سیتو ، برازیل کے سفارتخانے کے زرعی اتاشی  جناب اینگلولو ماریسیو    اور ان ملکوں میں  بھارتی سفیروں نے ورچوئل  طریقے سے میٹنگ میں شرکت  کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-08at8.11.27PMM8JD.jpeg

میٹنگ میں چلی ، میکسیکو، برازیل ، مراقش ، تیونیشیا ، اٹلی ، جنوبی افریقہ جیسے مختلف ملکوں کے 14 ماہرین کے علاوہ ہندوستان نے بھی شرکت کی ۔زرعی وسائل کے محکمے کے سکریٹریوں کے علاوہ امور خارجہ کی وزارت ، دیہی ترقی کے محکمے اور خوراک اور زرعی تنظیموں کے نمائندوں ، انڈین آئل کارپوریشن  لمٹیڈ ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ  اور خشک علاقوں میں زرعی تحقیق کے بین الاقوامی سینٹر کے نمائندوں  کے علاوہ دیگر سینئیر افسروں نے بھی شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-08at8.11.57PMLNUS.jpeg

ہندوستان کے پاس  اپنے جغرافیائی رقبے کا تقریباََ  30فیصدحصہ بنجر زمین کے زمرے میں آتا ہے۔ڈی  او ایل آر پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے اپنے واٹر شیڈ  ڈیولپمنٹ کمپوننٹ کے ذریعہ بنجر زمین کو بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف قسم کے   پودے لگانا ان سرگرمیوں میں  سے ایک ہے، جو بنجر زمینوں کی بحالی میں معاون ہوتی ہے۔دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب    گریراج سنگھ  نے خواہش ظاہر  کی کہ ملک کے وسیع تر فائدے کے لئے حیاتیاتی ایندھن ،خوراک   ،چارہ اور بایو فرٹیلائزر کی پیداوار کے لئے اس کے استعمال کے فوائد کو  سمجھنے کے لئے بنجر زمین پر کٹیلے پودے لگانے کے لئے مختلف متبادل تلاش کئے جائیں گے۔  وزیر موصوف کا خیال ہے کہ بایو فیول کی پیداوار سے ملک کے  ایندھن   پردرآمد کا بوجھ کم ہوگا اور ان علاقوں کے غریب کسانوں کے لئے روزگار اور آمدنی پیداکرنے میں  بھی مدد ملے گی۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچر ل ریسرچ اورخشکی کے علاقوں میں  زرعی تحقیق کے بین الاقوامی سینٹر کو  مدھیہ پردیش میں   آئی سی اے آر ڈی اے کے   انبالہ فارم میں   ایک پائیلیٹ  پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے شامل کیا جارہا ہے ۔وزارت پٹرولیم سے اس منصوبے میں ضروری تکنیکی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-08at8.12.53PMYM2Z.jpeg

کٹیلے  پودے ایک  زیرو فیٹک پلانٹ ہے جو  کہ نسبتا َ ََسست رفتاری سے اگتا ہے جیسا کے اوپر بتایا گیا ہے کہ  اس میں بے پناہ صلاحیت ہے ۔اس کے علاوہ  اس سے ملک کے لئے قومی سطح  پر طے  شدہ شراکت اور پائیدار ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے میں  بھی مدد ملے گی۔ محکمے کا خیال ہے  کہ  اگر فوائد  ان کی موجودہ آمدنی کی سطح سے کہیں زیادہ ہیں  تو بنجر زمین والے  علاقوں میں  کاشتکاروں کی طرف سے کٹیلے پودے کو چنا جائے گا۔  چِلی ، میکسیکو ، برازیل ،مراقش  اور  دیگر ممالک کے تجربات کا جائزہ  لیا جارہا ہے ،جو اس مقصد کے حصول میں  بہت مددگار ثابت ہوں گے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13677


(Release ID: 1882689) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada