امور خارجہ کی وزارت

بھارت کی جی-20 صدارت  کے تحت  پہلی شیرپا میٹنگ آج اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 07 DEC 2022 7:48PM by PIB Delhi

ایک حوصلہ افزا  ایجنڈے پر تین دن کی مفید بات چیت اور تاریخی کمبل گڑھ قلعہ اور رانک پور مندر کی آج کی سیر کے بعد ایک بھارت کی جی-20 صدارت کا پہلا شیرپا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام  پذیر ہوا۔  مذکورہ اجلاس میں جی-20 ممبران، 9 مہمان ممالک اور 14 بین الاقوامی تنظیموں نے سرگرم طور پر حصہ لیا۔

2. جی 20 کے مندوبین کمبل گڑھ قلعہ کی شاندار سیرسے کافی محظوظ ہوئے جو کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا ایک مقام ہے، جو اراولی کی شاندار پہاڑیوں پر واقع ہے ۔ یہ قلعہ جو 15 ویں صدی عیسوی میں رانا کمبھا کے ذریعہ تعمیر کیا گیا تھا، اس کے چاروں طرف 36 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ایک بڑی دیوار ہے، یہ عظیم الشان قلعہ اردگرد کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔ مندوبین نے قلعہ کے تاریخی کھنڈرات، چھتوں اور مندروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قلعہ پر 200 سے زائد پتنگیں اڑتی رہیں۔

3. اس کے بعد مندوبین نے 15 ویں صدی کے تعمیراتی عجائبات کا دورہ کیا ۔رانک پور مندر  جو دریائے مگھائی کے کنارے واقع ہے۔ پیچیدہ ڈیزائنوں اور تعمیراتی خوبیوں کے ساتھ، مندر کے احاطے میں واقع مندروں میں پارشواناتھ مندر، چوموکھا مندر، سوریا مندر اور امبا ماتا مندر شامل ہیں۔ مندوبین نے راجستھان کی متحرک تاریخ اور صدیوں سے جاری اٹوٹ روایات کا بھرپور لطف لیا اور اس کی جھلک حاصل کی۔

4. عمل  پر مبنی فیصلہ کن ایجنڈے کے تعلق سے نتیجہ خیز بات چیت کے امتزاج کے ساتھ اور راجستھان کے بہت سے ذائقوں کے منفرد ثقافتی تجربے کے ساتھ، پہلی شیرپا میٹنگ نے 32 مختلف جی-20 ورک اسٹریمز میں آنے والی میٹنگوں کے لیے ایک سمت تشکیل دی، جس میں شیرپا ٹریک، فنانس ٹریک اور انگیجمنٹ گروپس شامل ہے۔ جی 20 شیرپا کے تمام تر اجلاس کے دوران موجودہ عالمی چیلنجوں پر ٹھوس بات چیت ہوئی اور ’آتیتھی دیو بھاوا‘ کے نعرے کے ساتھ گرمجوشی سے مہمان نوازی کی گئی اور تمام مندوبین کی طرف سے اسے بہت  زیادہ سراہا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.05PMMU11.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.06PMR9W6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.06PM(1)8RNC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.05PM(1)3XIL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.06PM(2)EJAK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.06PM(3)LC8B.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.07PM(1)NROW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.07PM(2)EX8G.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-07at7.48.07PM(3)0XC6.jpeg

 

*************

ش ح ۔ ش ر، ع ر

U. No.13667



(Release ID: 1882649) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Marathi