وزارت دفاع
ہند-انڈونیشیا کا 39 واں مربوط و ہم آہنگ گشت
Posted On:
11 DEC 2022 1:46PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ اور انڈونیشیائی بحریہ کے درمیان 39 واں ہندوستان-انڈونیشیا مربوط و ہم آہنگ گشت کا 08 تا 19 دسمبر 2022 انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس) کارموک نے جو ایک دیسی ساختہ میزائل کارویٹ ہے، انڈونیشیا کے بیلوان میں ما قبل تعیناتی بریفنگ میں حصہ لیا۔ بین اقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) پر یہ گشت 15 سے 16 دسمبر 2022 تک عمل میں لایا جائے گا اور پورٹ بلیئر میں ایک ڈیبریف کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ آئی این ایس کارموک کے ساتھ اس گشت میں ایل-58 (ملکی ساختہ لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی ویسل) اور ڈورنیئر میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ حصہ لیں گے۔ انڈونیشیائی ٹیم کی نمائندگی کے آر آئی کٹ نیاک ڈیں، کیپیٹن پتّی مورا کلاس کورویٹ کریں گے۔
حکومت ہند کے وژن ساگر (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ سرگرمی کے ساتھ خطے میں سمندری سلامتی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) کے ممالک کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔ ہندوستان اور انڈونیشیا 2002 سے سال میں دو بار ان گشتوں کا اہتمام کر رہے ہیں، جس کا مقصد بحر ہند کے اس اہم حصے کو تجارتی جہاز رانی، بین اقوامی تجارت اور جائز سمندری سرگرمیوں کے لئے محفوظ اور مامون رکھنا ہے۔ ان گشتوں سے بحری افواج کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور غیر قانونی غیر رپورٹ شدہ غیر منظم (آئی یویو) ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ، سمندری دہشت گردی، مسلح ڈکیتی اور بحری قزاقی کو روکنے اور ختم کرنے کے اقدامات کرنے والے ادارے کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس سے اسمگلنگ، غیر قانونی مہاجرت کی روک تھام اور سمندر میں ڈھونڈو اور بچاؤ (ایس اے آر) کارروائیوں کے نظم کے لئے معلومات کے تبادلے کے ذریعے سرگرم ہم آہنگی کو بڑھانے میں مزید مدد ملتی ہے۔ ہندوستان اور انڈونیشیا کے روایتی طور پر ایک قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور باہمی رابطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ہندستان اور انٖڈونیشیا کا 39 واں مربوط و ہم آہنگ گشت کا رُخ دونوں بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو تقویت دینے اور ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جانب ہے۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1882487)
Visitor Counter : 179