صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے 2022 کی تقریبات کا افتتاح کیا
’’اجتماعی کوششوں کے ساتھ، ہم 2025 تک ٹی بی مکت بھارت کے نشانے کو حاصل کرسکتے ہیں‘‘
تقریباً 7،500 کروڑ روپے 8 کروڑ ای سنجیونی ٹیلی مشاورت کی وجہ سے دو برسوں میں مستفیدین کی جیب سے تقریباً 7،500 کروڑ روپے کی بچت ہوئی: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
Posted On:
10 DEC 2022 6:04PM by PIB Delhi
اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کی موجودگی میں آج وارانسی کے رودراکش کنونشن سینٹر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کے دو روزہ کنکلیو کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس تقریب میں ریاستوں کے متعدد وزرائے صحت نے بھی شرکت کی۔ ان میں اتر پردیش کے وزیر مملکت ڈاکٹر دیا شنکر مشرا، آندھرا پردیش کے محترمہ وڈالا رجنی، جھارکھنڈ کے ڈاکٹر پربھو رام چودھری، اتراکھنڈ کے دھن سنگھ راوت، اتر پردیش کے رویندر جیسوال، مغربی بنگال کے چندریما بھٹاچاریہ، منی پور کے ڈاکٹر سپام رنجن اور سکم کے ڈاکٹر ایم کے شرما شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے گورنر نے آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹرس کے کام کی ستائش کی جس میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی آخری حد تک فراہمی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 1.33 لاکھ سے زیادہ ایچ ڈبلیو سی اب آپریشنل ہوچکے ہیں اور ٹیلی کنسلٹیشن خدمات کے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے ان مراکز میں طبی پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقامی آبادی میں مختلف بیماریوں کی اسکریننگ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور اس بات پر زور دیا کہ قوم کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششیں ضروری ہیں۔ نکشے مترا پہل کے جذبے اور پیشرفت کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’مرکز، ریاستوں، برادریوں اور افراد کی مشترکہ کوششوں سے، ہم 2025 تک ٹی بی مکت بھارت کے ہدف کو آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آئیے ہم سب آگے آئیں اور ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لیے نیکشے مترا بنیں۔‘‘
آغاز میں ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کمیونٹی ہیلتھ آفیسرس (سی ایچ اوز) کا ان کی بے لوث خدمت اور خاص طور پر کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران اپنے فرائض کے تئیں عزم کے لیے شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر صحت نے ڈیجیٹل صحت میں حکومت ہند کی فلیگ شپ پہل ای-سنجیونی کے نمایاں اثرات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کامیابی کے ساتھ مریض کو فی دورہ 21.59 کلومیٹر کی بچت ہوئِ ہے، اور فی دورہ براہ راست اور بالواسطہ لاگت کے لحاظ سے 941.51 روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے جس سے ملک بھر میں 7،522 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ ٹیلی مشاورت اے بی-ایچ ڈبلیو سی پر دستیاب ہیں۔ اس رفتار کو آگے بڑھانے اور ایچ ڈبلیو سیز میں فراہم کی جانے والی 12 صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، انھوں نے زور دیا کہ اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے ذریعہ مربوط صحت اور تندرستی پر جامع مہم کے لیے مہینے میں ایک بار ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔
یو ایچ سی ڈے 2022 کا موضوع ’’اپنی مطلوبہ دنیا کی تعمیر کریں: سب کے لیے صحت مند مستقبل‘‘۔ سب کے لیے ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر میں صحت کی کوریج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، یو ایچ سی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ تمام لوگوں کو ان خدمات کے لیے ادائیگی کرتے وقت مالی مشکلات کا سامنا کیے بغیر معیاری صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ اس کی اہمیت کی روشنی میں، یو ایچ سی جی 20 انڈیا ہیلتھ ٹریک میں ایک اہم ترجیح کے طور پر بھی شامل ہے اور 2030 کے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے لیے ایک اہم ہدف کے طور پر شامل ہے۔
کانفرنس کے پہلے دن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درج ذیل زمروں کے تحت بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
- ہدف کے مقابلے میں ایچ ڈبلیو سیز کی آپریشنلائزیشن کا حصول،
- ٹیلی مشاورت ، اور
- اے بی ایچ اے آئی ڈی جنریشن۔
آج ایک وزارتی اجلاس وزیر اعظم- آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) اور 15ویں فنانشل کمیشن کا بھی اجلاس ہوا۔
اس تقریب میں این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما، مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، اے ایس اینڈ ایم ڈی (این ایچ ایم) محترمہ رولی سنگھ، مرکز، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13624
(Release ID: 1882359)
Visitor Counter : 145