دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے بھارت کے نوجوانوں کو، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، روزگار اور تربیت کے لیے ضرورت پر مبنی اسکل میپنگ پر زور دیا


وزیر موصوف نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بساوراج  بومئی کی موجودگی میں بنگلورو کے کمبلاگوڈو میں نیشنل اکیڈمی آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر یو ڈی ایس ای ٹی) – این اے آر کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا

Posted On: 10 DEC 2022 5:12PM by PIB Delhi
  • آر ایس ای ٹی آئی نے 44 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی ہے جن میں سے اب تک تقریباً 31 لاکھ امیدوار آباد ہوچکے ہیں۔
  • گری راج سنگھ نے کہاکہ تربیت یافتہ 44 لاکھ نوجوانوں میں سے تقریباً 29 لاکھ خواتین امیدوار (تقریباً 66 فیصد) ہیں، جو آر ایس ای ٹی آئی کے مینڈیٹ اور ’’خواتین کو بااختیار بنانے‘‘کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

· 14.28 لاکھ تربیت یافتہ امیدواروں نے آر ایس ای ٹی آئی کے کہنے پر بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 7200 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا۔

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے بھارت کے نوجوانوں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار اور تربیت کے لیے ضرورت پر مبنی اسکل میپنگ پر زور دیا ہے۔ روزگار کی تربیت کے معیار کو اہم قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی تجارت کو الیکٹرانک، تعلیم و تربیت، آئی ٹی اور بی پی او اور سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کے ساتھ مربوط کیا جائے تاکہ ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184WN.jpg

 

وزیر موصوف آج بنگلورو کے کمبلاگوڈو میں نیشنل اکیڈمی آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر یو ڈی ایس ای ٹی) – این اے آر کے نئے کیمپس کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی، سادھوی نرنجن جیوتی، مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، جناب فگن سنگھ کلاستے، دیہی ترقی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن، ریاست کرناٹک کے اسکل ڈیولپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور ذریعہ معاش کے وزیر، ریاست کرناٹک کے وزیر برائے تعاون جناب ایس ٹی سومشیکھرا اور این اے آر کے رکن پارلیمنٹ اور صدر ڈاکٹر ویریندر ہیگڈے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس – آر ایس ای ٹی آئیز کا بھارت کو انسانی وسائل کا ایک بڑا مرکز بنانے میں اہم کردار ہے اور مزید کہا کہ آر ایس ای ٹی آئی نے 44 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی ہے جن میں سے اب تک تقریباً 31 لاکھ امیدوار برسر روزگار ہوچکے ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ تربیت یافتہ کل امیدواروں میں سے تقریباً 29 لاکھ خواتین امیدوار ہیں جن میں سے 66 فیصد سے زیادہ ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آر ایس ای ٹی آئی ’’خواتین کو بااختیار بنانے‘‘کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QQUM.jpg

 

ڈاکٹر گری راج سنگھ نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے 20 برسوں میں بھارت کی ورک فورس میں 32 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر عالمی افرادی قوت میں چار فیصد کی کمی واقع ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ آرایس ای ٹی آئیز بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر تربیت یافتہ امیدواروں کو ان کے کامیاب روزگار کے لیے مطلوبہ کریڈٹ فراہم کر رہے ہیں۔ 14.28 لاکھ تربیت یافتہ امیدواروں کو کریڈٹ سے منسلک کیا گیا تھا اور مجموعی طور پر 7200 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آر ایس ای ٹی آئی کے تربیت یافتہ امیدواروں کے کریڈٹ لنکج کی اوسط سطح 51 فیصد ہے۔

بنگلورو میں این اے آر کے نئے کیمپس کے منصوبے کے لیے 25کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے 3.5 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے۔ فی الحال 27 ریاستوں اور چھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے 572 اضلاع میں 590 آر ایس ای ٹی آئی کام کر رہے ہیں۔ ان میں کرناٹک میں 33 آر ایس ای ٹی آئی شامل ہیں جنھوں نے اب تک 3.49 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی ہے۔ آر ایس ای ٹی آئی کو 24 بینکوں کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے جس میں سرکاری، نجی، کوآپریٹو شعبوں اور گرامین  بینک شامل ہیں۔

1982 ء میں کینرا بینک، سابق سنڈیکیٹ بینک اور ایس ڈی ایم ای ٹرسٹ، دھرم استھالا نے دیہی ترقی اور سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر یو ڈی ایس ای ٹی) کی انوکھی  پہل کا آغاز کیا تاکہ ڈاکٹر ڈی ویریندر ہیگڈے، دھرمادھیکاری، شری شیتر دھرم استھالا کی قیادت میں ملک کے دیہی نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ اس کے بعد دیہی ترقی کی وزارت نے ملک بھر میں آر یو ڈی ایس ای ٹی آئی ماڈل کی نقل تیار کی ہے اور بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ہر لیڈ ڈسٹرکٹ میں رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی) قائم کریں۔ سال 2008 میں قائم کی گئی نیشنل اکیڈمی آف روڈسیٹی-این اے آر نے 2011 میں دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد نوجوانوں کو سیلف ایمپلائمنٹ وینچرز میں تربیت فراہم کرنا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NDCO.jpg

 

اس سے قبل جناب گری راج سنگھ نے ہاسٹل بلاک کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ جناب بومئی نے نئے کیمپس کے ایڈمن بلاک کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے مجمع سے بھی خطاب کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00468KE.jpg

جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری، دیہی ترقی، حکومت ہند، جناب کرما زیمپا بھوٹیا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت دیہی ترقی، حکومت کرناٹک کے سینئر افسران اور بینک کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

کامیاب آر ایس ای ٹی آئی ٹرینیز کے تجربے کے تبادلے کا سیشن اور کاروباری افراد کو بینک قرضوں کی تقسیم بھی اس پروگرام کا حصہ بنی۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13623


(Release ID: 1882358) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu