بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ای ای نے ’’ بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے  شعبے کی صنعتوں   میں توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے کام کو  تیز کرنےسے متعلق  نیشنل کانکلیو‘‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 09 DEC 2022 1:46PM by PIB Delhi
  1.  وزراء مملکت ، جناب کرشن پال گرجر اور جناب  بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ’’ ایم ایس ایم ای    میں توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے کام کو تیز کرنےسے متعلق  نیشنل کانکلیو‘‘ کا انعقاد کیا۔
  2.   ہندوستان دنیا  بھرمیں ایم ایس ایم ایز کی کثرت کے  معاملے میں   دوسرے  نمبر  پر  ہے  اور جی ڈی پی  میں ان  کا سب سے بڑا حصہ  ہوتا ہے۔
  3.   کانکلیو کی جھلکیوں میں ٹیکنالوجی کی نمائش، فیصلہ سازوں اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی  دیگر اہم شخصیات کے ساتھ فکر انگیز بحث کے سیشن شامل ہیں۔
  4.   تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 وزراء مملکت  جناب  کرشن پال گرجر اور جناب  بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے توانائی کی موثر ٹیکنالوجیز اور اختراعی ماڈلز پر نمائش کا افتتاح کیا

وزرائے مملکت جناب  کرشن پال گرجر اور جناب  بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے توانائی کی کارکردگی پر یونیفائیڈ نیویگیشن ٹول لانچ کیا (انّتی)

 

ایم ایس ایم ایز کے لیے پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک پر ڈرافٹ رپورٹ کا اجرا

بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے بیورو آف انرجی ایفی شی اینسی نے  آج ’’ایم ایس ایم ای میں توانائی کی کارکردگی کو  بہتر بنانے کو کام کو تیز کرنے سے متعلق  نیشنل  کانکلیو‘‘ کا انعقاد کیا ۔ مختلف کلسٹر ایسوسی ایشنز، ایم ایس ایم ای کاروباریوں اور  متعلقین نے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں توانائی کی کارکردگی کے پروگراموں کے کامیاب نفاذ کے لیے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز دیں۔ نیشنل کانکلیو موجودہ پورٹ فولیو کے آپریشنلائزیشن اور نفاذ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے پروگرام کو ایم ایس ایم ایز میں توانائی کی کارکردگی کے لیے ایک جامع اور پائیدار نقطہ نظر کی طرف بڑھانے میں تعاون کرے گا۔ نیشنل کانکلیو معلومات یکجا کرنے اور پروجیکٹوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو مختلف  متعلقین  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، حکمت عملیوں  اور ایم ایس ایم ای سیکٹر میں توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے کے ایک روڈ میپ پر  غور کرنے  کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے  طور پر کام کرے گا۔

افتتاحی سیشن کے دوران، جی ای ایف- یو این آئی ڈی او- بی ای ای پروجیکٹ کی کامیابی کی کہانی کی نمائش کی گئی، جس کے بعد 7 توانائی کے حامل ایم ایس ایم ای سیکٹرز کے لیے پالیسی فوکسڈ ڈرافٹ انرجی ایفی شی اینسی روڈ میپ جاری کیا گیا۔ ایم ایس ایم ای سیکٹرز میں توانائی کی کارکردگی کے منصوبوں کو تیزی سے اپنانے کے لیے انّتی   ٹول ، جسے بیورو آف انرجی ایفی شی اینسی اور سڈبی  نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور  مشاورت کے لئے ایم ایس ایم ایز کے  واسطے  ایک رضاکار بازار  پر مبنی میکانزم پرفارم اچیو اینڈ اَرن (پی اے ای) اسکیم پر ایک مسودہ  کنسیپٹ نوٹ کا آغاز کیا گیا۔

بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال نے مہمان خصوصی کے طور پر کانکلیو میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ سیارے کے ہندوستان کے وژن کے مرکز میں ایک لفظی منتر ہے - ماحولیات کے لیے طرز زندگی، جس کا وزیر اعظم مودی نے  سی او پی  26 میں ہمارے قومی بیان میں خاکہ پیش کیا ہے۔ مشن لائف کا آغاز وزیر اعظم نے کیا تھا۔ ہندوستان 2023 میں ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے اصول  کے ساتھ جی 20 کی صدارت بھی سنبھال رہا ہے۔ یہ ایک اجتماعی سفر ہے جسے ہمارے رہنما اصولوں کے طور پر مساوات اور آب و ہوا کے انصاف کے  ساتھ  طے کیا جانا ہے۔

بہت چھوتی، چھوٹی اور درمیانے صنعتوں کے  وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما  کانکلیو کے مہمان خصوصی میں معزز مہمان کے طور پر  شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بین وزارتی تعاون سے ہمارے آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کانفرنس میں سکریٹری پاور جناب  آلوک کمار، سڈبی کے  سی ایم ڈی جناب شیو سبرامنیم رامن،یو این آئی  ڈی او کےانڈسٹریز ڈیولپمنٹ آفیسر جناب  سنجے شریشٹھ، بیورو آف انرجی ایفی سی اینسی (بی ای ای) کے  ڈائریکٹر  جنرل   جناب ابھے باکرے اور بی ای ای کے ڈائریکٹر جناب  ملند دیورے نےشرکت کی۔

کانکلیو میں 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں حکومت، کثیر جہتی/دو طرفہ ایجنسیوں، صنعتوں، صنعتی ایسو سی ایشن ، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے  اور کنسلٹنٹس شامل تھے۔ یہ کانکلیو صنعتی بنیادوں کو مضبوط کرے گا اور ایس ایم ایز کی توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بی ای ای کی کوششوں میں کرے گا۔ کانکلیو نے تمام شعبوں اور معزز   متعلقین کے درمیان ایک پائیدار حکمت عملی تیار کرنے  کے لیے ایک پل کا کام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13617


(Release ID: 1882343) Visitor Counter : 146


Read this release in: Kannada , English , Hindi