الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سیمی کنڈکٹر چپس کا پروڈکشن

Posted On: 09 DEC 2022 1:51PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت مجموعی طور پر سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم تیار کرنے  کے اپنے اہم مقصد پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ یہ ہندوستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور اختراع کے ایکو سسٹم کو متحرک کرے۔ حکومت نے ملک میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ  ایکو سسٹم  کی ترقی کے لیے 76,000 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ سیمی کان انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کو پہلے ہی سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم قائم کر لینے والے  اور جدید نوڈ ٹیکنالوجیز کی ملکیت والی  کمپنیوں کی  کم  تعداد والے ممالک کی طرف سے پیش کردہ زبردست ترغیبات کے پیش نظر مزید ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ پروگرام کا مقصد سیمی کنڈکٹرز، ڈسپلے مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن ایکو سسٹم  میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرانا ہے۔ یہ عالمی الیکٹرانکس ویلیو چینز میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی راہ ہموار کرے گا۔

مذکورہ پروگرام کے تحت درج ذیل چار اسکیمیں شروع  کی گئی ہیں:

  1.  الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ  ایکو سسٹم  کو مضبوط بنانے اور ایک قابل اعتماد ویلیو چین قائم کرنے میں مدد کے لیے ملک میں سیمی کنڈکٹر ویفر فیبریکیشن کی سہولیات کے قیام کے لیے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے واسطے  ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم۔ یہ اسکیم ہندوستان میں سلی کون سی ایم او ایس پر مبنی سیمی کنڈکٹر فیب کے قیام کے لیے پروجیکٹ کی لاگت کے 50 فیصد کی مالی معاونت کو  برابری کی بنیاد پر  فراہم کرتی ہے۔
  2.  الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ملک میں  ٹی ایف ٹی- ایل سی ڈی یا امولیڈ پر مبنی ڈسپلے پینلز کی تیاری کے لیے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے واسطے  ہندوستان میں ڈسپلے فیبس کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم۔  یہ اسکیم ہندوستان میں ڈسپلے فیبس کے قیام کے لیے  برابری  کی بنیاد پر پروجیکٹ  کی لاگت کے 50 فیصد  تک کی مالی معاونت فراہم کراتی ہے۔
  3. ’بھارت میں کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز / سلی کون فوٹونکس / سینسر فیب / ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹرز فیب اور سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکجنگ (اے ٹی ایم پی) / او ایس اے ٹی کی سہولیات کے قیام کے لیے ترمیم شدہ اسکیم  کے تحت بھارت میں  کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز / سلی کون فوٹونکس / سینسر (بایم ای ایم ایس سمیت ) فیب / دسکریٹ سیمی کنڈکٹر فیب اور  سیمی کنڈکٹر اے ٹی ایم پی / او ایس اے ٹی سہولیات کے قیام کے لیے  برابری کی بنیاد پر  سرمایہ  اخراجات کے 50 فیصد کی مالی مدد  فراہم کرا ئی جاتی ہے۔
  4.  سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن: ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی) اسکیم’ مالی ترغیبات، ترقی کے مختلف مراحل میں بنیادی ڈھانچے کو ڈیزائن کرنے  کی مدد اور انٹیگریٹڈ سرکٹس (آئی سی) ، چپ سیٹس، سسٹم آن چپس (ایس او سی) ، سسٹمز اور آئی پی کورس اور سیمی کنڈکٹر  لنکڈ  ڈیزائن  کے لیے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کو نافذ کرنے کے واسطے  مالیاتی ترغیب فراہم کراتی ہے۔  یہ اسکیم اہل اخراجات کے 50 فیصد  تک کا ’’پروڈکٹ ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو ‘‘ فراہم کرتی ہے جس کی  آخری حد فی  ایپلی کیشن  15 کروڑ  روپے ہے اور ’’نفاذ سے لنکڈ مراعات‘‘ 5 سال کے دوران خالص فروخت کے ٹرن اوور کے 6 فیصد  سے 4 فیصد  تک فراہم کرتی ہے۔ جس کی آخری حد فی   ایپلی کیشن  30 کروڑ روپے   ہے۔

مذکورہ اسکیموں کے علاوہ، حکومت نے سیمی کنڈکٹر لیبارٹری، موہالی کو براؤن فیلڈ فیب کے طور پر جدید بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13576

                          



(Release ID: 1882251) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Tamil