مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرُت کی صورتحال

Posted On: 08 DEC 2022 2:40PM by PIB Delhi

احیاء اور شہری تبدیلی  کا اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی – امرت) ملک کے منتخب 500شہروں اورقصبوںمیں  25 جون  2015 کو شروع کیا گیا تھا۔ یہ مشن مخصوص شہروں اور قصبوں میں  بنیادی ڈھانچے ، پانی کی سپلائی ، گندے پانی کی نکاسی ، سیلاب کی پانی کی نکاسی ،  سرسبز مقامات اور پارک ،  غیرموٹر والی شہری ٹرانسپورٹ  وغیرہ  کی ترقی   پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اس مشن میں  بہت سی  شہری اصلاحات   اور صلاحیت سازی کوشامل کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت  نے  مشن کی پوری مدت کے لئے  تمام ریاستوں  /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے سالانہ ایکشن  پلان   کے لئے  77640 کروڑروپے کی رقم کو منظوری دی ہے جس میں  35990 کروڑروپے کی مرکزی امداد  (سی اے )  کی رقم شامل ہے۔ اب تک ریاستوں / مرکز کے  زیر انتظام علاقوں نے  82222 کروڑرروپےکی لاگت کے 5873 پروجیکٹوں کو شروع  کیا ہے، جن میں  32793 کروڑروپے کے  4676 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور 49430 کروڑروپے کے  1197 پروجیکٹوں  کے ٹھیکے دئے جاچکے ہیں اور یہ  تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ اس کے علاوہ   66313 کروڑروپے  کے کام   مکمل کئے جاچکے ہیں اور 59615 کروڑروپے کے دیگر اخراجات کئے گئے ہیں۔

پروجیکٹوں کے لئے مرکزی حصے کے 35990  کے کروڑروپے میں سے اب تک 31198 کروڑروپے جاری  کئے جاچکے ہیں اور امرت کے مختلف زمروں کے تحت  مجموعی  طورپر 37533 کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جن میں  پروجیکٹ  ، انتظامیہ اور دفاتر کے انتظامات ، اصلاحات   کے لئے ترغیبات   ، جے این این یو آر ایم   پروجیکٹ  ،  جی آئی ایس کی ذیلی اسکیمیں  ،  مقامی علاقے کے منصوبے اور شہری منصوبہ بندی اسکیم   ( ایل اے پی  - ٹی پی ایس ) وغیرہ شامل ہیں۔

اب تک امرت کے ذریعہ  (ایف ایس  ایس ایم کے تحت آنے والے مکانات سمیت  ) 134 لاکھ  پانی کے نل کے کنکشن اور  102 لاکھ سیور کنکشن  دئے جاچکے ہیں۔

امرت پروجیکٹوں کے ذریعہ  گندے  پانی کی صفائی کے لئے  6340 ایم ایل ڈی  والے پروجیکٹ   لگائے جارہے ہیں۔

امرت  کے ذریعہ  2299 گرین  پارکس تیار کئے گئے ہیں ،جس سے سبز ے والے رقبے میں  4480 ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ  پارکوں کے جاری پروجیکٹوں کے ذریعہ  951  ایکڑ رقبے کا اضافہ ہوا ہے ۔

 امرت کے  تحت  سیلاب کے پانی کی نکاسی کے  666 پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں   2434 مقامات پر  بارش میں  پانی جمع ہونا بند ہوگیا ہے جبکہ مزید  1307  مقامات پر پانی بھرنے   کو روکنے کا کام جاری ہے۔

ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے    250 سے زیادہ گرین موبلٹی   پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔

امرت  کی اصلاحات  کے زمرے کی حصولیابیاں:

شہری  اصلاحات  امرت  کا بنیادی ایجنڈہ ہے جو 54زمروں میں  11 اصلاحات  پر محیط ہے ۔ اصلاحات کو نافذ کرنے کی خاطر  25 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ترغیب کے طور پر  1884.86 کروڑروپے دئے گئے ہیں۔

توانائی کی بچت کوفروغ دینے کی خاطر  101 لاکھ  روایتی  اسٹریٹ لائٹس   میں سے 97لاکھ اسٹریٹ لائٹس  کو  کم توانائی والے ایل ای ڈی بلبوں میں تبدیل کیا گیا ہے،جس سے سالانہ  212 کروڑ یونٹ بجلی کی بچت  ہورہی   ہے اور  سی او ٹو  کے اخراج  میں  سالانہ  16.93 لاکھ ٹن کی کمی آئی ہے۔

شہروں  کی قرض   لینے کی اہلیت  کواجاگر کرنے کی خاطر   470 شہروں  میں  کریڈٹ ریٹنگ کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ 36شہروں سمیت 164 شہروں کو سرمایہ کاری کے قابل  گریڈ ریٹنگ  (آئی جی آر ) دی گئی ہے ۔

احمدآباد  ، امراوتی  ، بھوپال ،غازی آباد ، حیدرآباد، اندور ، لکھنؤ ، پونے ،سورت  ، ودودرا  اور وشاکھا پٹنم سمیت  11  شہری بلدیاتی اداروں  ( یو ایل بی ) کے ذریعہ   3940 کروڑروپے  میونسپل بانڈ کے ذریعہ  حاصل کئے گئے ہیں۔ ان یوایل بیز  کو  بانڈ جاری کرنے  کی خاطر ترغیب کے لئے  227 کروڑروپے جاری کئے گئے ۔

تعمیراتی پرمٹ آن لائن جاری کرنے میں  سہولت کے لئے امرت کے   457 شہروں  سمیت  2465 شہروں  میں   آن لائن بلڈنگ پرمیشن سسٹم  ( او بی پی ایس ) کو چالو کیا گیا ہے ۔

امرت کے  461 شہروں کے لئے  جی آئی ایس  پرمبنی  ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا ،جس کے نتیجے میں پراپرٹی ٹیکس  ، پانی اور گندے  پانی کی نکاسی وغیرہ سمیت  شہری حکمرانی کی مختلف سطحوں میں بہتری آئی ہے۔

زمین کے موثر استعمال اور  شہر میں جھاڑ جھنکاڑ   کوروکنے کی خاطر ریاستوں  /شہروں میں   شہری منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لئے  25شہروں  میں  مقامی علاقے کی منصوبہ بندی اور  شہری منصوبہ بندی  اسکیم   (ایل اے پی/ٹی پی ایس ) کی اسکیم کو تجرباتی  طورپرنافذ کیا گیا ہے۔

ا ب تک  485  امرت شہروں میں  امرت کے ذریعہ  134  لاکھ  پانی کے نل کے کنکشن  اور  102 لاکھ سیور کے کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔

امرت کو  اس کے مقاصد کوحاصل کرنے کی خاطر امرت 2.0 کے تحت  31 مارچ  2023 تک توسیع دی گئی ہے ۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کو  31 مارچ  2023 تک اپنے امرت پروجیکٹوں کو  مکمل کرنا ہوگا۔

امرت کے تحت   ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ   پروجیکٹوں کا انتخاب کرتے ہوئے  پانی کی سپلائی کو  یقینی بنانے  کو ترجیح دی گئی ہے۔ پانی کی کوالٹی اور  سپلائی  میں  پانی کے سپلائی کا جدید نظام  ،  پینے کی پانی کی سپلائی کے لئے آبی وسائل کا احیاء اور   دشوار علاقوں  ، پہاڑیوں  ،ساحلی شہروں  وغیرہ میں  پانی کی سپلائی کے خصوصی بندوبست   ، پانی کی سپلائی کے زمرے میں شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ  شہروں کے احیا ء اور تبدیلی کے لئے اٹل مشن  (امرت ) – 2.0  اسکیم یکم اکتوبر  2021 سے  پانچ سال کے لئے شروع کی گئی ہے جو مالی سال  22-2021 سے 26-2025 تک کے لئے ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اورشہری امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب کوشل کشور نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فراہم کی ۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13539


(Release ID: 1882036) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Tamil