وزارات ثقافت
وزارت ثقافت عجائب گھروں میں ترمیم اور جدید کاری کےلئے میوزیم گرانٹ اسکیم (ایم جی ایس) اور اسکیم فار پروموشن آف کلچر آف سائنس (ایس پی او سی ایس)چلا رہی ہے
Posted On:
08 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
گزشتہ دو برسوں(2020-21 اور 2021-22)کے دوران ،پہلے سے موجود عجائب گھروں کی ترقی/جدید کاری کےلئے میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت آٹھ عجائب گھروں کو فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔
وزارت ثقافت میوزیم گرانٹ اسکیم (ایم جی ایس) اور اسکیم فار پروموشن آف کلچر آف سائنس (ایس پی او سی ایس ) نامی دو اسکیمیں چلا رہی ہے ،جن میں سے ایک جز موجودہ عجائب گھروں کی ترقی /جدید کاری اور موجودہ سائنس سٹیز /سائنس مراکز /انوویشن ہبز کی بالترتیب جدید کاری /اپ گریڈیشن کرنا ہے۔
ان اسکیموں کا مقصد موجودہ عجائب گھروں اور سائنس سٹیز/سائنس مراکز/انوویشن ہبز میں متنوع نمائشوں، گیلریوں اور مہمانوں کی سہولیات کے لیے جدید/اپ گریڈ کرنے اور ایک سازگار مقامی ترتیب بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت ایک جز میوزیم کے مجموعوں کی ڈیجیٹائزیشن ہے جو بنیادی طور پر میوزیم کے مجموعے کی ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے۔
گزشتہ دو برسوں(2020-21 اور 2021-22)کے دوران ،پہلے سے موجود عجائب گھروں کی ترقی/جدید کاری کےلئے میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت آٹھ عجائب گھروں کو فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔اسی طرح ،13سائنس سٹیز /سائنس مراکز / انوویشن ہبز کی جدید کاری ،تزئین کاری اور بہتر بنانے کےلئے اسکیم فار پروموشن آ ف کلچر آف سائنس کے تحت فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔
ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
*****
ش ح۔ ام۔
U-13534
(Release ID: 1882035)
Visitor Counter : 124