شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
میگھالیہ کے گاؤں سڑکوں اور بازاروں تک رسائی کے بغیر
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2022 3:59PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ دیہی آبادی کی سماجی –اقتصادی حالت کو بہترکرنے کی غرض سے کورنیٹ ورک میں مقررہ آبادی کے حجم (2021کی مردم شماری کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں کی صورت میں 250اوراس سے اوپر) کے اہل غیرمنسلک بستیوں تک واحد آل ویدر روڈ کے ذریعہ دیہی رابطے کو مہیاکرانے کے لئے دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) کو ایک وقتی خصوصی اقدام کے طورپر شروع کیا ۔پی ایم جی ایس وائی کے مینڈیٹ کو بعد میں وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ نئے اقدامات شامل کئے جائیں۔ پی ایم جی ایس وائی-II کو سال 2013 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا ہدف 50,000 کلومیٹر موجودہ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کا تھا۔ پی ایم جی ایس وائی-III کا آغاز 2019 میں بستیوں کو ،منجملہ گرامین ایگریکلچرل مارکیٹ، اعلیٰ ثانوی اسکولوں اور اسپتالوں کو جوڑنے والے روٹس اورمیجر رورل لنکس کے ذریعہ 1,25,000 کلومیٹر کے تک مستحکم کرنے کے لئے کیاگیاتھا۔ پی ایم جی ایس وائی کے رہنما خطوط کے مطابق، دیہی سڑکیں ریاست کا موضوع ہیں اور ریاستی حکومت ریاست میں نافذ کرنے والی ناڈل ایجنسی ہے۔ نیز، اس پروگرام کی اکائی بستی ہے، یعنی آبادی کا ایک جھرمٹ، ایک ایسے علاقے میں رہتا ہے، جس کا مقام وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتا ہے۔ ریاست میگھالیہ میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت کنیکٹیوٹی کے لیے منظور شدہ 602 بستیوں میں سے 481 بستیوں کو پہلے ہی جوڑا جا چکا ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی لائن وزارتوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ تاکہ شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں رابطہ فراہم کرے جس میں دور دراز کے علاقوں تک سڑک تک رسائی فراہم کرنا بھی شامل ہے جس سے چھوٹے اور دور دراز دیہاتوں میں رہنے والے قبائلی لوگوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی اہم اسکیموں کے تحت منظور شدہ سڑکوں کی کل لمبائی یعنی شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آرایس ڈی ایس )اور نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم(این ای ایس آئی ڈی ایس) کو یا تو براہ راست یا شمال مشرقی (این ای سی) کے ذریعے ریاست میگھالیہ میں گذشتہ تین سالوں کے دوران لاگو کیا گیاہے ، 169.51 کلومیٹر ہے۔
مزید برآں، وزارت داخلہ کے سرحدی انتظام کے محکمے نے بھی 15-2014 کے بعد سے، ‘‘سڑک اور پل’’ کے شعبے کے تحت، میگھالیہ سمیت این ای آر میں 992 پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔
***********
(ش ح ۔اک ۔ ع آ)
U -13527
(रिलीज़ आईडी: 1882031)
आगंतुक पटल : 130