صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند اتراکھنڈ میں ؛ دہرادون میں شہری استقبال میں شرکت؛حفظان صحت ، پاورجنریشن اورسپلائی ،
تکنیکی تعلیم اورنقل وحمل سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح/ سنگ بنیاد
Posted On:
08 DEC 2022 8:24PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے (8دسمبر 2022) کی شام کو اتراکھنڈ کی حکومت کی میزبانی میں ان کے احترام میں دہرہ دون شہرمیں شہریوں کی طرف سے منعقدہ استقبال میں شرکت کی ۔محترمہ اس موقع پر حفظان صحت ، پاورجنریشن اورسپلائی ، تکنیکی تعلیم اورنقل وحمل سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ مادر ہند کے لیے زمین اور اتراکھنڈ کے لوگوں کا تعاون بہت زیادہ ہے۔ اتراکھنڈ بہت سے دریاؤں کا منبع ہے جس نے ہندوستان کے ایک بڑے حصے کو سیراب کیا اور ترقی دی ہے۔ ہمالیہ اور اتراکھنڈ ہندوستانیوں کے دلوں اور روحوں میں سمائے ہوئے ہیں۔ ہمارے سادھوسنت علم کی تلاش میں ہمالیہ کے غاروں اورگپھاؤں میں پناہ لیتے رہے ہیں۔ یہ حالت روحانی سکون اور جسمانی شفا دونوں لحاظ سے تندرستی کا ذریعہ رہی ہے۔
صدر جمہوریہ نے نوٹ کیا کہ اتراکھنڈ میں نیچروپیتھی کے بہت سے مشہور مراکز ہیں، جہاں ہندوستان اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور صحت سے متعلق فوائد حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں‘ نیچرٹورازم’، ‘ایڈونچر ٹورازم’کے ساتھ ساتھ ‘میڈیکل ٹورازم’ کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اتراکھنڈ جدید ادویات اور آیوروید کے شعبوں میں نئے ادارے قائم کر رہا ہے۔
ہندوستان کے دفاع میں اتراکھنڈ کے بہادر سپاہیوں کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کی جانب سے وہ اتراکھنڈ کے بہادر بیٹوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ سمیت پوری ہمالیائی سرزمین قدیم زمانے سے شکتی پوجا کا مرکز رہی ہے۔ اسی وقار اور طاقت کا ایک حصہ رانی کرناوتی جیسی بہادر خاتون، گورا دیوی جیسی جنگلاتی محافظ اور ماؤنٹ ایورسٹ پر ترنگا لہرانے والی پہلی خاتون بچندری پال کی زندگی کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اتراکھنڈ کی نوجوان بیٹیاں بھی ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہیں۔
صدر نے کہا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ معلوم اور نامعلوم مجاہدین آزادی کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے بشنی دیوی شاہ، ویر چندر سنگھ گڑھوالی، سری دیو سمن، کیسری چند، اندرامنی بدونی اور جناب گووند بلبھ پنت کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی نوجوان نسل کو اتراکھنڈ کی ان شخصیات کے تعاون سے واقف کرانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
نوجوان نسل کے تناظر میں صدر جمہوریہ نے لکشیا سین کا تذکرہ کیا، جنہیں حال ہی میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا اور کہا کہ 21 سالہ لکشیا سین پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہیں ۔
صدر نے کہا کہ انہیں صحت کی دیکھ بھال، بجلی کی پیداوار اور فراہمی، تکنیکی تعلیم اور ٹرانسپورٹ سے متعلق مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں سے ریاست میں عوامی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے لوگوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ریاست کے محنتی اور باصلاحیت باشندوں نے اتراکھنڈ کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدرکی تقریردیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
***********
(ش ح ۔اک ۔ ع آ)
U -13529
(Release ID: 1882020)
Visitor Counter : 159