صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) ڈے - 2022 وارانسی میں 10 دسمبر کو منایا جائے گا


اتر پردیش کی عزت مآب گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل دو روزہ وزرائے صحت کانفرنس کا افتتاح کریں گی، جس کا موضوع ہے ’’دنیا کی تعمیر کریں جیسا ہم تعمیر کرنا چاہتے ہیں: سب کے لیے ایک صحت مند مستقبل‘‘

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی وزرائے صحت کی کانفرنس میں اپنی موجودگی سے وقار میں اضافہ کریں گے

Posted On: 08 DEC 2022 1:15PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت 10 اور 11 دسمبر 2022 کو وارانسی، اتر پردیش میں "یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) ڈے-2022" کی یاد میں ایک دو روزہ کنونشن کا اہتمام کر رہی ہے۔ دو روزہ پروگرام کا افتتاح اتر پردیش کی عزت مآب گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل کریں گی۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ بھی موجود رہیں گے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے دوسرے دن منعقد ہونے والی وزیر صحت کانفرنس کے وقار میں اضافہ کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کانفرنس سینٹر رودرکش ہال میں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کے وزیر صحت بھی اس پروگرام کے وقار میں اضافہ کریں گے۔ اس کے علاوہ اس دو روزہ کانفرنس میں ریاستوں کے کئی افسران بھی شرکت کریں گے۔ان میں اے سی ایس/ پرنسپل سکریٹری، این ایچ ایم کے ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر (صحت)، 900 کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز/ ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (ایچ ڈبلیو سی) کے انچارج اور پانچ ریاستوں - اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کے میڈیکل افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آیوشمان بھارت - ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کی ترقی اور نفاذ میں مدد کرنے والے قومی ماہرین اور شراکت دار بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔وارانسی میں ہونے والی اس کانفرنس میں 1200 سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ نے 2017 میں سرکاری طور پر 12 دسمبر کو "بین الاقوامی یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے" کے طور پر نامزد کیا۔ یو ایچ سی کے اس دن کا عنوان ہے "اس دنیا کی تعمیر کریں جیسا ہم بنانا چاہتے ہیں: سب کے لیے ایک صحت مند مستقبل"۔ عنوان سب کے لیے صحت مند مستقبل کی تعمیر میں صحت کے احاطے کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کرتی ہے۔اس کے علاوہ جی-20 صحت کے شعبے کی ترجیحات میں سے ایک، عالمی صحت کا احاطہ اور صحت کی دیکھ بھال کی بہتر فراہمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

یو ایچ سی کانفرنس کے حصے کے طور پر، تین وزارتی اجلاس ہوں گے:

  1. پی ایم - اے بی ایچ آئی ایم اور 15ویں مالیاتی کمیشن کا نفاذ
  2.   بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے گرانٹ - (ٹی بی، کالا آزار، لمفیٹک فائلریاسس، ملیریا اور جذام)
  3.  پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کا نفاذ اور پی ایم جے اے وائی کارڈز کی تقسیم۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ افتتاحی تقریب میں سی ایچ او اورایس ایچ اے ایس کے ٹی پورٹل کے تربیتی ماڈیولز کے ساتھ اے بی-ایچ ڈبلیو سیز اور ٹیلی -مانس کے لیے آپریشنل رہنما خطوط بھی جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر صحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اعزاز سے نوازیں گے۔

اس سال بہترین کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درج ذیل موضوعات کے حوالے سے نوازا جائے گا۔

1۔ ہدف کے مقابلے ایچ ڈبلیو سی آپریشنز کا حصول

2۔ ٹیلی کنسلٹیشن

3۔مختلف ہیلتھ پورٹلز میں اے بی ایچ اے  آئی ڈی کی تخلیق اور لنک کرنا

جبکہ شمالی ہند کے لیے پہلی علاقائی کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او) کانفرنس ایک متوازی تقریب کے طور پر منعقد کی جائے گی۔ حصہ لینے والی ریاستیں اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ ہیں۔ اس میں تقریباً 900 سی ایچ او اور ایم بی بی ایس میڈیکل آفیسرز اور آیوش ڈاکٹرز (پی ایچ سی اور آیوش ڈسپنسریوں کے انچارج) کی شرکت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ان ریاستوں کے صحت اور تندرستی کے مراکز میں بہترین پرائمری ہیلتھ کیئر ٹیموں (سی ایچ اوز، اے ایس ایچ اے، اور اے این ایمز) کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ علاقائی سی ایچ اوکانفرنس کے چار اہم موضوعات درج ذیل شعبوں پر مرکوز ہیں:

1۔ طبی اور صحت عامہ سے متعلق کام- خدمات کے وسیع پیکیج کو نافذ کرنا، فلاح و بہبود کی سرگرمیاں اور سالانہ صحت کیلنڈر ڈے وغیرہ۔

2۔ انتظامی کام – ایچ ڈبلیو سی ٹیم کی قیادت کرنا، ایچ ڈبلیو سی کا انتظام کرنا، ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور نگرانی۔

3۔ کمیونٹی رابطہ اور آیوش انٹیگریشن- جن آروگیہ سمیتی کے ساتھ کام کرنا، دوسرے محکموں کے ساتھ کام کو مربوط کرنا، ایچ ڈبلیو سی میں آیوش خدمات۔

آئی ٹی اقدامات - ٹیلی میڈیسن اور ای سنجیونی کے ذریعے دیکھ بھال کا تسلسل، ٹیلی مانس اے بی ایچ اے-آئی ڈی.

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13499



(Release ID: 1881994) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu