پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درآمد شدہ خام تیل

Posted On: 08 DEC 2022 2:42PM by PIB Delhi

حکومت نے درآمد شدہ خام تیل پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کے لئے پانچ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے، جس میں قدرتی تیل اور گیس کی پیداوار کو بڑھانا، توانائی کے استعمال میں کفایت اور توانائی کی بچت کو بڑھاوا دینا، مانگ کے متبادل کی تلاش، بایو ایندھن اور دیگر متبادل ایندھن، قابل تجدید ایندھن کا فروغ اور ریفائنری کے عمل کو بہتر بنانا جیسے اقدامات شامل ہیں۔
حکومت نے اندرون ملک خام تیل کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور درآمد میں کمی کی جانب عملی کوششیں کی ہیں۔ ان میں دیگر کے علاوہ ڈسکورڈ اسمال فیلڈ پالیسی ہائیڈرو کاربن کی کھوج اور لائسنسنگ پالیسی میں اصلاحات، اندرون ملک تیل کی کھوج اور تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ-2019، قدرتی گیس مارکٹنگ اصلاحات 2020، تیل اور گیس کے لئے ریکوری کے طور طریقوں میں اضافہ، موجودہ تیار فیلڈز کا پھر سے فروغ اور نئی اور معمولی فیلڈز کی ترقی ، خستہ حال تیل کنوؤں کی بحالی، بحالی کی جانب مزید اقدامات اور تیل ریکوری میں اضافہ (ای او آر) وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت نے قومی تیل کمپنیوں کو کام کرنے کی آزادی بھی دی ہے اور نجی شعبے کی بڑے پیمانے پر حصہ داری کو بڑھاوا دیا ہے۔
ہمارا ملک مختلف جغرافیائی خطوں مثلاً مڈل ایسٹ، افریقہ، یوروپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیاء سے تیل اور گیس درآمد کرتا ہے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1881968)
Read this release in: English , Tamil , Kannada