وزارت آیوش

نویں(9) عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو 2022 کا گوا میں افتتاح ہوا


وزیر اعظم نریندر مودی 11 دسمبر کو ڈبلیو اے سی کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 08 DEC 2022 2:37PM by PIB Delhi

نویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) کا آج گوا کے پنجی میں، سیاحت اور جہاز رانی، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپدنائک، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔ 9ویں ڈبلیو اے سی کا مقصد عالمی سطح پر طب کے آیوش نظام کی افادیت اور تاثیر کو اجاگر کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221208-WA0128QBQF.jpg

سیاحت اور جہاز رانی، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شریپد نائک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آیوروید کی دنیا بھر میں توسیع کرنے کے لئے 2014 میں حکومت ہند کی طرف سے آیوش کی ایک الگ وزارت کے قیام سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ آج یہ دیکھتے ہیں کہ جس طرح سے آیوش تیزی سے ترقی کر رہا ہے، تو یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ اس ترقی کا بیج اسی فیصلے میں پنہاں ہے۔ شری نائک نے کہا کہ’’ہمارے آباؤ اجداد نے آیوروید کو دنیا کے سامنے رکھا۔ ’واسودھائیو کٹمبکم‘ شروع سے ہی ہندوستان کی روح رہی ہے۔ 2015 میں، اقوام متحدہ نے یوگا کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ اب اس سے پوری دنیا کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آیوروید کانگریس کی سرگرمیاں پوری دنیا میں شفا اور بہبود کے اس طرح کے روایتی نظاموں کو فروغ دینے میں بہت آگے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221208-WA0126KX6N.jpg

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے گوا میں عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو کے اس ایڈیشن کی میزبانی کا موقع دینے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ آیوش کے علاج کے لیے آیوش ویزا کا آغاز ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا آئندہ سیٹلائٹ سینٹر، ریاست میں آیورویدک سیاحت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گوا کے طلباء کو انسٹی ٹیوٹ میں مختلف کورسز کے داخلوں میں 50 فیصد ریزرویشن ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221208-WA0120VL85.jpg

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے واضح کیا کہ پچھلے 8 سالوں میں آیوش نے زبردست ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے آخر تک آیوش کا شعبہ 10 ارب ڈالرکی مالیت تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کووڈ-19 وبا کے انتظام میں آیوش کا تعاون بہت زیادہ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آیوش کی وزارت نے اثرات کی تشخیص کا مطالعہ کیا اوراس مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی کہ 89.9فیصد ہندوستانی آبادی کووڈ-19 کی روک تھام اور علاج کے لیے کسی حد تک آیوش پر انحصار کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221208-WA0117H6XI.jpg

اس موقع پر ’آیوشمان‘ کامک بک سیریز کا تیسرا ایڈیشن بھی جاری کیا گیا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) اور جرمنی کےروژنبرگ یورپین اکاڈمی آف ایورویدکے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تاکہ روایتی ہندوستانی ادویات کے نظاموں میں جدید علوم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221208-WA0113K9HZ.jpg

نویں عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو 2022 کا انعقاد گوا میں 8 سے 11 دسمبر تک کیا جا رہا ہے جس کا مقصد تمام شراکت داروں کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جن میں صنعت کے لیڈر، پریکٹیشنرز، روایتی معالجین، ماہرین تعلیم، طلباء، ادویات بنانے والے، ادویات کے کاشتکاراور مارکیٹنگ کے حکمت عملی کے ماہرین شامل ہیں، جو کہ نیٹ ورکنگ کے لیے اور آیوروید کے شعبے کو مضبوط کرنے، اس کے مستقبل کا تصور کرنے، اور آیوروید کامرس کو فروغ دینے کے لیے، پیشہ ور افراد اور صارفین کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے کے لیے دانشورانہ تبادلے میں شامل ہونے کے لیے ہے۔ ملک میں آیوش (آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی) سیکٹر کی مارکیٹ کا حجم 2014 میں 3 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر اب 18ارب امریکی ڈالر مالیت سےزیادہ ہو گیا ہے، جس میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2020-2014 کے دوران، آیوش کی صنعت نے سال بہ سال 17 فیصد کا اضافہ کیا جبکہ آیوروید مارکیٹ میں 2026-2021 کے درمیان 15 فیصد سی اے جی آر کے ساتھ ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نویں عالمی آیوروید کانگریس اور آروگیہ ایکسپو میں 53 ممالک کے 400 غیر ملکی مندوبین سمیت دنیا بھر سے 4500 سے زیادہ شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ آروگیہ ایکسپو 215 سے زیادہ کمپنیوں سرکردہ آیوروید برانڈز، ادویات بنانے والے اور آیوروید سے متعلق تعلیمی اور تحقیق اور ترقی کے ادارے کی شرکت کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 11 دسمبر کو ڈبلیو اے سی کے اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔

*****

U.No.13481

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1881959) Visitor Counter : 94