عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران یونین پبلک سروس کمیشن اور اسٹاف سلیکشن کمیشن نے کل 2,46,914 امیدواروں کو بھرتی کیا ہے

Posted On: 08 DEC 2022 2:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز؛ ایم او ایس، جوہری توانائی اور خلا ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) اور اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران کل 2,46,914 امیدواروں کو بھرتی کیا ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہر سال صارف (یوزر) وزارتوں/محکموں کی طرف سے دی گئی ضروریات کی بنیاد پر اسامیاں نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات میں معمولی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں اور امتحان کے نوٹس میں بیان کردہ مخصوص اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے نامزد امیدواروں کی تعداد خالی آسامیوں کی تعداد سے تھوڑی کم ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں کی ضرورت کے مطابق خالی اسامیوں نکالا جانا اور بھرا جانا ایک مسلسل عمل ہے۔ حکومت نے پہلے ہی تمام وزارتوں/محکموں کو خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بروقت کارروائی کی خاطر ہدایات جاری کی ہیں۔

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13495



(Release ID: 1881958) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Marathi , Tamil