عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران، یعنی بھرتی سال 2019-20 سے لے کر 2021-22 تک، یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے ذریعہ منعقد کئے گئے امتحانات کی بنیاد پر تقرری کے لئے 13,122 امیدواروں کی سفارش کی ہے

Posted On: 08 DEC 2022 2:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز؛ جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران، یعنی بھرتی سال 2019-20 سے لے کر 2021-22 تک، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے اپنے ذریعے منعقد کئے گئے امتحانات کی بنیاد پر تقرری کے لیے 13,122 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمہ اخراجات کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں کے تحت 01.03.2021 تک، گروپ اے، بی اور سی میں خالی اسامیوں کی تعداد بالترتیب 23584، 118807 اور 836936 ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چھٹے سنٹرل پے کمیشن کی رپورٹ میں کی گئیں سفارشات کو قبول کرنے کے بعد، گروپ ’ڈی‘ پوسٹوں کو گروپ ’سی‘ پوسٹوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکشن آفیسر / سیکشن آفیسر / انڈر سکریٹری / ڈپٹی سکریٹری / ڈائریکٹر / جوائنٹ سکریٹری- اِن- سیٹو کے گریڈ میں اہل افسران کو دستیاب اسامیوں کے مطابق ترقی دی گئی ہے، سوائے اس کے جہاں معاملہ زیر سماعت ہے۔

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13496



(Release ID: 1881955) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Tamil