اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے بیداری مہم کا انعقاد

Posted On: 08 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بیداری کی مہم اس وزارت کی ‘تحقیق/مطالعہ کی نگرانی اور ترقیاتی اسکیموں کی تشخیص’ کی اسکیم کے تحت چلائی جاتی ہے۔ اس میں چھ مرکزی مطلع شدہ اقلیتی برادریوں یعنی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، بدھ متوں، پارسیوں اور جینوں میں اس وزارت کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں/پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی تشہیر شامل ہے۔ بیداری کی اس اسکیم کا ایک جائزہ مطالعہ 2014 میں کیا گیا تھا اور اس مطالعہ رپورٹ کی ایک نقل وزارت کی ویب سائٹ <www.minorityaffairs.gov.in> پر دستیاب ہے۔ اس مطالعہ کی سفارشات کی بنیاد پر اسکیم میں مناسب طریقے سے نظر ثانی کی گئی تھی۔

اس وزارت کی جانب سے چلائی جانے والی بیداری مہموں نے ہدف حاصل کرنے والوں پر مثبت اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں اس وزارت کی مختلف اسکیموں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے اقلیتوں کے لیے مختص فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کثیر میڈیا مہم چلائی ہے۔ اس کے علاوہ روایتی دستکاریوں/ فنون کو مزید فروغ دینے، روزگار پیدا کرنے اور شہری اور دیہی دونوں علاقوں سے اقلیتی دستکاروں کے بازار کے روابط کو مضبوط کرنے کے لیے ہنر ہاٹس کے انعقاد کے ذریعے آؤٹ ڈور پبلسٹی بھی کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13527)



(Release ID: 1881953) Visitor Counter : 85


Read this release in: Tamil , English