وزارت سیاحت

فضائی کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لیے آر سی ایس- اڑان اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے میں 18 روٹس کام کر رہے ہیں: جناب  جی کشن ریڈی


سیاحت کی وزارت نے 22 قدرتی   طور پر خوبصورت مقامات پر ’شمال مشرقی علاقے میں ویو پوائنٹس کی ترقی‘ کے پروجیکٹ  کو منظوری دی: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 08 DEC 2022 5:14PM by PIB Delhi

 سیاحت  کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس اسکیم پر شمال مشرقی علاقہ (این ای آر) کے لیے آن لائن پروموشنز کو شامل کرنے اور اسکیم کے تحت قابل اجازت مالی امداد کی حد کو بڑھانے کے لیے نظر ثانی کی گئی ہے۔ وزارت شمال مشرقی ریاستوں کو مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے جس میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، میلوں/تہواروں کو فروغ دینے اور سیاحت سے متعلق تقریبات، انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق پروجیکٹ، تشہیر کی مہم، انسانی وسائل کے فروغ، مارکیٹ ریسرچ وغیرہ شامل ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی  وزارت، سیاحت کے پروگراموں/ایونٹس کےلئے  بھی باقاعدگی سے  مدد فراہم  کراتی ہے۔ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ہر سال ’ڈسٹینش نارتھ ایسٹ‘ ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

وزارت کے سووچھتا ایکشن پلان (ایس اے پی ) کے تحت شمال مشرقی خطہ میں صفائی  ستھرائی سے متعلق  27 سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ شمال مشرقی خطہ علاقائی  فضائی کنکٹی وٹی  کی سہولت/حوصلہ افزائی کے لیے شروع کئے گئے آر سی ایس- اڑان کا فوکس ایریا ہے  ۔ اس  اسکیم کے تحت  شمال مشرقی خطے  میں   18 روٹس کام کر رہے ہیں۔ ریلوے کی وزارت نے شمال مشرق میں گیج کی تبدیلی، وسٹا ڈوم کوچز کی شروعات اور اسٹیشنوں کے اپ گریڈیشن کے ذریعے اپنے بنیادی ڈھانچے کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔

شمال مشرقی خطے  میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت نے 22 قدرتی  طور پر خوبصورت مقامات پر ’شمال مشرقی خطے میں ویو پوائنٹس کی ترقی‘ کے  پروجیکٹ  کو منظوری دی۔ وزارت نے 25 سیاحتی مقامات کی ایک فہرست کی نشاندہی کی ہے اور اسے آگے بھیج دیا ہے جنہیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک علیحدہ پولیس یونٹ کی تشکیل کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ وزارت نے 12 زبانوں میں ہفتے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے چلنے والی  کثیر لسانی ٹورسٹ انفارمیشن ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے محفوظ اور باوقار  سیاحت کا ایک ضابطہ اخلاق اپنایا گیا ہے۔ امور داخلہ  کی  وزارت  کے تعاون سے  19 اکتوبر  2022 کو نئی دہلی میں ٹورسٹ پولیس اسکیم پر ڈی جی پیز کی ایک قومی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13520



(Release ID: 1881929) Visitor Counter : 90