نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نیشنل سنٹر آف اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ کی اسکیم کا مقصد ایلیٹ ایتھلیٹس کی اعلیٰ کارکردگی کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقی تعلیم اور اختراع کی مدد کرنا ہے: جناب  انوراگ ٹھاکر

Posted On: 08 DEC 2022 5:13PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ نیشنل سنٹر آف اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر) کی اسکیم حکومت ہند  کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد ایلیٹ ایتھلیٹس کی اعلیٰ کارکردگی کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقی تعلیم اور اختراع کے لئے  مدد فراہم  کرانا ہے۔ اس  اسکیم کو  اس وزارت کے تحت کام کرنے والے  ایک خودمختار ادارہ  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور ملک میں منتخب یونیورسٹیوں/انسٹی ٹیوٹ/میڈیکل کالجوں کے ذریعے لاگو کیا جارہا ہے۔ اسکیم کے تحت، سائی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (این سی او ای) اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) میں طبی دیکھ  ریکھ اور انتظام کے ساتھ ساتھ  زخمی ایتھلیٹس  کی بحالی کا کام ڈاکٹروں اور سائنسی/معاون عملے کی خدمات حاصل  کرکے  مستقل  مشاورت کے ساتھ تربیت کا انتظام کے ذریعہ  کیا جاتا ہے۔  اس نقطہ نظر میں میدان میں  اور میدان سے باہر چوٹ کی روک تھام اور  اس کا بندوبست بھی  شامل ہے۔

سائی  کھلاڑیوں کی چوٹوں کے انتظام میں پینل میں شامل ہسپتالوں کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ سائی  کے تمام این سی او ای ایتھلیٹس بھی میڈیکل انشورنس کے تحت آتے ہیں جس کے ذریعے وہ ہسپتال کی مہارت کے لحاظ سے اپنی پسند کے ہسپتال میں طبی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13619



(Release ID: 1881924) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi