مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم سواندھی اسکیم کی توسیع
Posted On:
08 DEC 2022 2:45PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے پی ایم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کو مندرجہ ذیل التزامات کے ساتھ مارچ 2022 سے آگے بڑھا دیا ہے:
1. قرض دینے کی مدت میں دسمبر 2024 تک توسیع؛
2. بالترتیب 10,000 روپئے اور 20,000 روپئے کے پہلے اور دوسرے قرضوں کے علاوہ 50,000 روپئے تک کے تیسرے قرض کو متعارف کرانا۔
3. پی ایم سواندھی اسکیم کے تمام استفادہ کنندگان کے لیے ’سواندھی سے سمردھی‘ جزو کو ملک بھر میں توسیع دینا؛
30 نومبر 2022 تک، 31.73 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز نے 10,000 روپئے کے پہلے قرض کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان میں سے 5.81 لاکھ نے 20,000 روپئے کے دوسرے قرض کا بھی فائدہہ ٹھایا ہے۔ دوسرا قرض حاصل کرنے والوں میں سے، 6,926 اسٹریٹ وینڈرز نے 50,000 روپے کے تیسرے قرض کا فائدہ اٹھایا ہے۔
وینڈنگ زون کی تشکیل سے متعلق موضوع، اسٹریٹ وینڈرز (روزی روٹی کا تحفظ اور اسٹریٹ وینڈنگ کا ضابطہ) ایکٹ، 2014 کے دائرۂ کار میں آتا ہے، جو متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے، اب تک کل 13,403 وینڈنگ زونوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔
دسمبر 2024 تک 42 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز کو پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت فوائد فراہم کیے جانے ہیں۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
شح۔ مم۔ م ر
U-NO. 13489
(Release ID: 1881915)
Visitor Counter : 164