سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  جیون کمار کی کامیابی کی کہانی، جنہوں نے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے  بیرون ملک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سڈنی میں تعلیم حاصل کی

Posted On: 08 DEC 2022 2:14PM by PIB Delhi

میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کا بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے نیشنل اوورسیز  اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مجھے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی میں اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع ملا جو کیو ایس  ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں 150 ویں نمبر پر ہے۔ میں نے یو ٹی ایس  میں جن مضامین کا مطالعہ کیا ان میں  میری خاص دلچسپی تھی اور تعلیم کا  طریقہ بہت موثر اور موجودہ اور نئی مہارتوں کو مضبوط بنانے میں مددگار تھا۔ سی اے ڈی  کے ذریعہ تیار کردہ کورس کے مضامین کی  تعلیم کے ساتھ ساتھ میں نے   جو دیگر ضروری   مہارتیں سیکھیں ان میں سے چند  ریزیومے اور کور لیٹر لکھنا، انٹرویوز کا سامنا کرنا اور  فیصلہ سازی ہیں۔ میں تو کہوں گا کہ یو ٹی ایس  سے ماسٹرز کی ڈگری میرے کیریئر کی مجموعی ترقی کے ساتھ آتی ہے۔ میں ہائیڈرو پاور پلانٹ انجینئرنگ کے بارے میں ہمیشہ سے بہت پرجوش تھا اور یہ میرا خواب تھا کہ میں ہائیڈرو پاور کے شعبے میں اپنا کیریئر قائم کرنے کے لیے ایک نامور ادارے کے ساتھ کام کروں۔ اپنے ماسٹر کی ڈگری  حاصل  کرنے اور مختلف تنظیموں میں کئی  انٹرویوز کا سامنا کرنے کے بعد ا اس وقت میں  جنرل الیکٹرک میں برفیلے  ہائیڈرو مُرے-1 پاور ہاؤس کی تزئین و آرائش اور رکھ رکھاؤ کے لیے ساتھ سائٹ سپروائزر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ اپنے گریجویٹ پروجیکٹ کے دوران  بھی میں نے  کام کیا اور  جدید ترین بائیو گیس پیوری فیکیشن ٹیکنالوجیز پر ایک ریویو  پیپر  کامیابی کے ساتھ  شائع کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13515        


(Release ID: 1881876) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi