سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارپولنگ اورساجھا موبیلٹی سے متعلق قواعد وضوابط

Posted On: 08 DEC 2022 12:54PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ  اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ سڑک  ٹرانسپورٹ  اورشاہراہوں  کی وزارت نے 27نومبر2020 کو موٹروھیکل ایکٹ مجریہ 1988کی دفعہ 93کے عین مطابق ، موٹرگاڑی میں ساجھا کرنے والوں کے لئے رہنما خطوط -2020 جاری کئے ہیں ، جن پرسبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کو عمل کرناہوگا۔ ان رہنماہدایات  کے تحت ریاستوں  اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کو رہنمائی سے متعلق ایک فریم ورک فراہم کیاگیاہے تاکہ وہ اس قسم کے موٹرگاڑی میں ساجھا کرنے والوں کے لئے لائسنس  جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبارکو منضبط کرنے کے بارے میں غوروخوض کرسکیں ۔رہنما ہدایات کے پیرا 11کے مطابق  کارپولنگ کے تعلق سے ان رہنما  ہدایات میں ضابطے بنائے گئے ہیں ۔

سڑک ٹرانسپورٹ  ایک ریاستی معاملہ ہے اوراسے لئے سڑکوں پرٹریفک  کے رش اور بھیڑبھاڑ اوررکاوٹ کھڑی ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے اقدامات سمیت پائیدار شہری ٹرانسپورٹ  کے نظام کی منصوبہ بندی اوربندوبست کے لئے پہل قدمیاں ، متعلقہ شہروں /ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام  علاقوں کے ذریعہ کی جاتی ہیں ۔

ٹی ای آرآئی –اے آر اے آئی نے سال 2018 میں حکومت ہند کی بھاری صنعتوں اورسرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں کی وزارت کے بھارت صنعتوں کے محکمے (ڈی ایچ آئی) کی جانب سے فنڈس کی فراہمی کے ساتھ ، دہلی –قومی راجدھانی خطہ این سی آر کے لئے ایک مطالعہ /سروے کیاتھا۔ اس سروے یامطالعہ سے انکشاف ہواکہ موسم سرما کے دوران ، ٹرانسپورٹ  کا شعبہ بالترتیب 28فیصد اور24فیصد تک 2.5پی ایم اور10پی ایم کا  تعاون کرتاہے ۔  اسی طرح موسم گرما کے دوران ٹرانسپورٹ کاشعبہ بالترتیب 17فیصد اور 15فیصد ، 2.5پی ایم اور 10پی ایم کا تعاون کرتاہے ۔

دہلی راجدھانی خطے این سی آر اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں ہواکے معیار کے بندوبست (سی اے کیوایم)کے لئے کمیشن نے قومی راجدھانی خطے میں ہواکی آلودگی پرقابو پانے کی غرض سے ایک پالیسی وضع کی ہے ، جس میں موٹرگاڑیوں کی آمدورفت سمیت مختلف النوع شعبوں کے آلودگی پرقابوپانے کے لئے حکمت عملیاں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ زمرہ بندی کے لحاظ سے حاصل ہونے والے ردعمل پرمبنی منصوبہ عمل (جی  آراے پی) کے مطابق این سی آراور جی این سی ٹی ڈی میں ریاستی سرکاروں اورمتعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پرٹریفک کے رش کو کم کرنے ، سی این جی /برقی  بس اورمیٹرو  خدمات میں اضافہ کرکے اورا ن خدمات کی فریکوئنسی  بڑھاکراورکم بھیربھاڑ اورکم رش کے اوقات میں سفرکی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے مختلف ریٹ متعارف کراکر ، ملازمین کے لئے  مشترکہ سفراور آمدورفت شروع کرنے کے مقصد سے دفاترکی حوسلہ افزائی کریں ۔

اس کے علاوہ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اورنجی موٹرگاڑیوں کے استعمال  کو کم سے کم کریں ۔

اس کے علاوہ حکومت نے پورے ملک میں ہواکے معیار کو بہتربنانے کی خاطر ، صاف ستھری ہواسے متعلق قومی پروگرام (این سی اے پی) کا بھی آغاز کیاہے۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13477


(Release ID: 1881783) Visitor Counter : 128
Read this release in: English , Tamil