سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت
Posted On:
08 DEC 2022 12:51PM by PIB Delhi
یہ اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی کہ قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال متعلقہ انڈین روڈز کانگریس(آئی آر سی) کوڈز/مینوئلز، وزارت کے رہنما خطوط، متعلقہ بین الاقوامی ضابطوں اور صنعت کے اچھے طور طریقوں کے مطابق کی جاتی ہے۔ وزارت سڑک کی حفاظت کو خاص طور پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ آئی آر سی -103: 2022 کیپشن "پیدل چلنے والوں کی سہولیات کے لئے رہنما خطوط" پیدل چلنے والوں کی سہولیات کی مختلف دفعات کو متعین کرتا ہے جیسے اٹھے ہوئے فٹ پاتھ، پیدل چلنے والوں کے محافظ سلاخوں کی قطار، سینٹرل میڈین ریلنگ وغیرہ۔ آئی آر سی ایس پی- 2011 کیپشن ‘‘اسٹیل پیڈسٹرین برجز کے لیے رہنما خطوط’’ اسٹیل پیڈسٹرین فٹ اوور پلوں پر مختلف رہنما خطوط متعین کرتا ہے۔آئی آر سی 99: 2018 کا عنوان ہے‘‘شہری اور دیہی علاقوں میں ٹریفک کو پرسکون کرنے کے اقدامات کے لیے رہنما خطوط’’ اس میں ٹریفک کو پرسکون کرنے کے مختلف اقدامات شامل ہیں جن میں پیدل چلنے والوں کی کراسنگ، رمبل سٹرپس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت پیدل چلنے والوں کی حفاظت سمیت مختلف حفاظتی پہلوؤں پر سرکلر جاری کرتی ہے، مثال کے طور پر، وزارت کا سرکلر مورخہ17 جون2015۔یہ سرکلر اور آئی آر سی کوڈ دستیاب زمین کے اندر آمدو رفت کی سطح اور دیگر رکاوٹوں کی بنیاد پر قومی شاہراہوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں پیش نظر رکھے جاتے ہیں۔
فٹ اوور برجز اور انڈر پاسز عام طور پر ہائی وے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے حصے کے طور پر بنائے جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں مخصوص قسم کے فٹ اوور برج پروجیکٹس اور انڈر پاسز کے طور پر منظور کیے جاتے ہیں۔ قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے فنڈز ریاست کے لحاظ سے مختص کیے جاتے ہیں نہ کہ پروجیکٹ کے لحاظ سے۔ پچھلے دو سالوں اور رواں سال کے دوران منظور کیے گئے فٹ اوور پلوں اور انڈر پاسوں کی تفصیلات، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں بشمول ریاست ہریانہ، ضمیمہ1 میں شامل ہیں۔
2019 سے سرسا کے پارلیمانی حلقہ میں مجوزہ/ زیر تعمیر قومی شاہراہوں پر فٹ اوور برجز/انڈر پاسز کی تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔
ضمیمہ-1
ضمیمہ ‘‘قومی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت’’
ریاست
|
ایف او بیز
|
انڈر پاس
|
تعداد
|
منظور شدہ رقم(کروڑ روپے میں)
|
تعداد
|
منظور شدہ رقم(کروڑ روپے میں)
|
ہریانہ
|
8
|
8.2
|
7
|
110
|
راجستھان
|
-
|
-
|
1
|
28.67
|
ہماچل پردیش
|
1
|
1.32
|
-
|
-
|
پنجاب
|
15
|
13.50
|
5
|
26
|
تملناڈو
|
3
|
5.52
|
-
|
-
|
تلنگانہ
|
5
|
17.36
|
1
|
21.16
|
مہاراشٹر
|
-
|
-
|
1
|
28.69
|
مدھیہ پردیش
|
-
|
-
|
1
|
14.58
|
ضمیمہ- II
ضمیمہ ‘‘قومی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت’’
نمبرشمار
|
حلقہ
|
ایف او بیز مجوزہ/2019 سے زیر تعمیر
|
انڈر پاس مجوزہ / سے2019 زیرتعمیر
|
تعداد
|
منظور شدہ رقم
|
تعداد
|
منطور شدہ رقم(کروڑ میں)
|
1
|
سرسا حلقہ ہریانہ
|
0
|
0
|
5 نمبر این ایچ9، ضلع فتح آباد کےحصار ڈیباولی سیکشن پر
کراک ہیری گاؤں، بدوپال گاؤں،دھنگر گاؤں، ہنسپور گاؤں، دریا پور گاؤں
|
93
|
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.13475
(Release ID: 1881735)