سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑکوں پر پلوں کی تعمیر

Posted On: 08 DEC 2022 12:49PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران  مہاراشٹر سمیت جموں وکشمیر کے مرکز کے زیرانتظام خطہ میں قومی شاہراہوں پر سڑکوں/ہائی ویز کی  تعمیر کے لئے   ایک ساتھ 46960.52 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 80 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے فنڈز پروجیکٹ کے حساب سے مختص نہیں کیے جاتے ہیں بلکہ ریاست وار/مرکز کے زیرانتظام خطہ وار کے حساب سے مختص کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لیے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرانتظام علاقہ اور ریاست مہاراشٹر میں قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے وزارت کی طرف سے 45117.02 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال اور رواں سال کے دوران منظور کیے گئے 80 پروجیکٹوں میں سے 21288.98 کروڑ روپے کے 24 پروجیکٹ پر کام جاری ہے، جن کے اگست 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ باقی 56 پروجیکٹ  بولی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

 

************

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13474)



(Release ID: 1881718) Visitor Counter : 83


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Bengali