ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وندے بھارت ایکسپریس کے 5 سیٹ  اور تیجس ایکسپریس کے 4 سیٹ  انڈین ریلوے چلا رہا ہے

Posted On: 07 DEC 2022 4:10PM by PIB Delhi

فی الحال، وندے بھارت ایکسپریس کے 05 جوڑے اور تیجس ایکسپریس کے 04 جوڑے انڈین ریلوے (آئی آر) نیٹ ورک پر چلائے جا رہے ہیں۔ سال2022-23 (30 نومبر 2022 تک) کے دوران بھارت گورو ٹرین کے 26 تجارتی دورے چلائے گئے ہیں۔

ٹرین سیٹس کے ساتھ چلائی جا رہی وندے بھارت ایکسپریس سروسزتیز تر خدمات فراہم کرتی ہیں اور اس میں تیز رفتاری، آن بورڈ انفوٹینمنٹ اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) پر مبنی مسافروں کی معلومات کا نظام، خودکار سلائیڈنگ دروازے، پیچھے ہٹنے کے قابل قدم، زیرو ڈسچارج ویکیوم بایو ٹوائلٹس وغیرہ جیسی انتہائی جدید خصوصیات موجود  ہیں۔

تیجس ایکسپریس سروسز کا مقصد تیجس قسم کے کوچوں  کا استعمال کرتے ہوئے تیز تر خدمات فراہم کرنا ہے، جو کہ خودکار داخلی دروازے، مسافروں کا اعلان/مسافروں  کی معلومات کا نظام، آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے کا نظام، سی سی ٹی وی کیمرے وغیرہ کے ساتھ انتہائی جدید کوچ دستیاب ہیں۔

بھارت گورو ٹرین کا مقصد ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کے آپریشن کے ذریعہ ہندوستان اور دنیا کے لوگوں کے سامنے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس، تیجس ایکسپریس اور بھارت گورو ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

وندے بھارت ایکسپریس:

22435/22436 نئی دہلی- وارانسی وندے بھارت ایکسپریس

22439/22440 نئی دہلی-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا وندے بھارت ایکسپریس

20901/20902 ممبئی سینٹرل - گاندھی نگر کیپٹل وندے بھارت ایکسپریس

22447/22448 نئی دہلی – امب اندورا وندے بھارت ایکسپریس

20607/20608 چنئی سینٹرل- میسورو وندے بھارت ایکسپریس

تیجس ایکسپریس

22671/22672 چنئی ایگمور – مدورائی جن تیجس ایکسپریس

22119/22120 C شیواجی مہاراج ٹی -کرملی تیجس ایکسپریس

82501/82502 لکھنؤ-نئی دہلی تیجس ایکسپریس

82901/82902 ممبئی سینٹرل-احمد آباد تیجس ایکسپریس

اس کے علاوہ راجدھانی ایکسپریس سروس کے 04 جوڑے تیجس ریک کے ساتھ چلائے جارہے ہیں جیسا کہ ذیل میں  بتایا گیا ہے:

20501/20502 اگرتلہ-آنند وہار تیجس راجدھانی ایکسپریس

12309/10 راجندر نگر-نئی دہلی تیجس راجدھانی ایکسپریس

12951/12952 ممبئی سینٹرل- نئی دہلی تیجس راجدھانی ایکسپریس

12953/12954 ممبئی سینٹرل- نئی دہلی اگست کرانتی تیجس راجدھانی ایکسپریس

بھارت گورو سر وسز:

اپریل، 2022 سے نومبر، 2022 کے دوران، بھارت گورو ٹرینوں کے 26 تجارتی دورے بھارت گورو ٹرینوں کی اسکیم کے تحت چلائے گئے ہیں۔ پبلک سیکٹر کمپنیوں یا دیگر اداروں سمیت سروس فراہم کرنے والوں کے پاس بھارت گورو ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کے چلانے کے لیے تھیم/ سفر کے پروگراموں کا فیصلہ کرنے کے لیے پوری سہولت ہوتی ہے جو کہ مارکیٹ کی طلب، تجارتی عملداری وغیرہ پر منحصر ہے۔  خدمات فراہم کرنے والے سیاحوں کے لیے ریل نقل و حمل، رہائش، کھانے ، مقامی روڈ ٹرانسپورٹ،  سیر و تفریح وغیرہ کی سہولت کے ساتھ ایک جامع پیکج پیش کرتے ہیں۔

وندے بھارت ایکسپریس، تیجس ایکسپریس خدمات جو آپریشنل فزیبلٹی، وسائل کی دستیابی، ٹریفک پیٹرن، مسابقتی مانگ  سمیت وغیرہ جو کہ نئی ٹرینوں کے تعارف پر منحصر ہے، ہندوستانی ریلوے کا ایک جاری عمل ہے۔ہندوستان گورو ٹرینوں کے چلانے کی پالیسی کے تحت، ممکنہ خدمات فراہم کرنے والے، اہلیت کے معیار کو پورا کرتے ہوئے، بھارت گورو ٹرینیں چلا سکتے ہیں۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

13445


(Release ID: 1881630)
Read this release in: English , Tamil , Marathi