سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں کی ٹریفک کی چوٹیں اور حادثے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 DEC 2022 4:24PM by PIB Delhi

روڈ سیفٹی سے متعلق عالمی صحت تنظیم کی اسٹیٹس رپورٹ 2018 کے مطابق سڑک حادثے میں زخمی ہونا (آر ٹی آئی) تمام عمر والوں کے لئے موت کی وجوہات میں آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہے اور حادثوں کے نتیجے میں  موت کے واقعات کے اعتبار سے ہندوستان کا گیارہ فیصد حصہ ہے۔ اسٹاک ہوم اعلانیئے کے مطابق ہندوستان نے 2030 تک سڑک حادثوں میں اموات کی تعداد میں پچاس فیصد کی کمی لانے کا عہد کیا ہے۔

وزارت نے روڈ سیفٹی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی تیار کی ہے، جو تعلیم، انجینئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں کے لئے)، انفورسمنٹ اور ایمرجنسی کیئر پر مبنی ہے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے متعدد اقدامات کئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

 

1.تعلیم:

  • روڈ سیفٹی کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے  وزارت نے پبلسٹی کے کئی اقدامات کئے اور سوشل  میڈیا، الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بیداری لانے کی مہم چلائیں۔
  • بیداری پھیلانے کے لئے ہر سال روڈ سیفٹی مہینہ ؍ روڈ سیفٹی ہفتے کا اہتمام۔
  • انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز میں روڈ سیفٹی آڈیٹرز کے لئے ایک سرٹیفکیشن کورس کا آغاز کیا گیا اور وزارت ؍ این ایچ اے آئی کے افسران کو بھی ٹرینڈ کیا جا رہا ہے۔
  • موجودہ اور خواہشمند ڈرائیوروں کے لئے تھیوری اور پریکٹیکل دونوں طرح کی تربیت دینے کے لئے معیارات طے کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس دینے کے نظام میں اور زیادہ بہتری لانے کے لئے وزارت ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ کے انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈی ٹی آر) ، علاقائی ڈرائیونگ ٹریننگ مراکز اور ملک بھر میں ریاستی ؍ ضلع کی سطح پر ڈرائیونگ ٹریننگ مراکز (ڈی ٹی سی) کے قیام کے لئے ایک اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔

2.انجینئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں کی ):

  • روڈ انجینئرنگ:
  • روڈ سیفٹی کو منصوبہ بندی کے مرحلے میں روڈ ڈیزائن کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔
  • قومی شاہراہوں پر حادثات  مخدوش مقامات  ،بلیک اسپاٹ کی شناخت اور ان کے بندوبست کو اعلیٰ ترجیح۔
  • تمام ریاستوں ؍ مرکزی انتظام والے علاقوں کو رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں، جن میں پیدل چلنے والوں کے لئے  ہدایات اور معذور افراد کے لئے ہدایات شامل ہیں۔
  • الیکٹرونک ڈیٹیلد ایکسیڈنٹ رپورٹ ( ای ڈی اے آر) پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سڑک حادثوں کے اعداد و شمار کے بندوبست اور  تجزیئے کا کام ہوگا۔
  • اس  وزارت اور آئی آر سی نے گاہے بگاہے مختلف کوڈ اور گائڈ لائن جو قومی شاہراہوں پر حادثوں کی تعداد کو کم سے کم کرنے کے لئے ہیں۔

2. وہیکل انجینئرنگ:

  • وزارت نے گاڑی کے سامنے ڈرائیور کی سیٹ کے برابر میں مسافر کی سیٹ  کے لئے ایئر بیگ کو لازمی شرائط کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔
  • وزارت نے بذریعہ نوٹیفکیشن 15 فروری 2022 چار سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے سیفٹی ضابطوں کا اعلان کیا، جو کار پر یا موٹر سائیکل پر کسی کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ ایسی گاڑیوں کی رفتار کو 40 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
  • وزارت نے یکم جولائی 2019 سے سیفٹی ٹیکنالوجی کی ان چیزوں کو فٹ کرانا لازمی کیا ہے۔

الف: ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور کے لئے سیٹ بیلٹ یاد دہانی (ایس بی آر )نظام۔

ب:سنٹرل لاکنگ سسٹم کا مینول  اوور رائڈ

ج: اووراسپیڈ وارننگ سسٹم

  • وزارت نے تجویز کیا ہے کہ ایم -1 درجے کی تمام گاڑیوں میں جو یکم اپریل 2023 کے بعد بنی ہیں، ان میں فرنٹ کی جانب والی تمام سیٹوں پر تین پوائنٹ والی سیٹ بیلٹ ہوں گی۔
  • چار پہیوں سے کم پہیوں والی گاڑیوں میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)۔
  • اس وزارت نے سامنے سے ہونے والی والی ٹکر کی صورت میں مسافروں کی حفاظت کے تمام سسٹم سے لیس گاڑیوں کو منظوری لینے کو لازمی بنایا ہے۔
  • وزارت نے تمام گاڑیوں میں رفتار کو کم کرنے اور اسپیڈ کو محدود کرنے کا نظام لازمی کیا ہے۔ ٹو وہیلر، تھری وہیلر، چار پہیہ سائیکلوں، آگ بجھانے والی گاڑیوں ، ایمبولینس اور پولس کی گاڑیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
  • وزارت نے 22 مسافروں یا اس سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والی بسوں میں جو یکم اپریل 2019 کو یااس کےبعد بنائی گئی ہیں، آگ کا پتہ لگانے ، الارم اور آگ بجھانے والے طریقۂ کار کو لازمی کیا ہے۔
  • وزارت نے ایک فارمیٹ تیار کیا ہے، جس میں گاڑی بنانے والی کمپنی موٹر وہیکل کے رجسٹریشن کے لئے سڑکوں پر اہلیت کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
  • ہر ریاست ؍ یوٹی میں ایک ماڈل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹر کا قیام۔
  • وزارت نے 23 ستمبر 2021 اور 31 اکتوبر 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے خود کار ٹسٹنگ اسٹیشنوں (اے ٹی ایس) کی پہچان، انضباط اور کنٹرول سے متعلق ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔
  • پانچ اپریل 2022 کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے موٹر گاڑیوں کی لازمی فٹنس صرف ایک خودکار ٹسٹنگ اسٹیشن کے ذریعے ہو سکتی ہے۔

3.انفورسمنٹ:

  • موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2019 کے تحت  ٹریفک کے ضابطوں کی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایاگیا اور ضابطہ شکنی کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزاحم تیار کئے گئے۔
  • وزارت نے نوٹیفکیشن جی ایس آر 594 (ای) بتاریخ 29 ستمبر 2020 کے ذریعے گڈ سمیر یٹن کی حفاظت کے لئے ضابطے جاری کئے ہیں۔
  • وزارت نے گیارہ اگست 2021 کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے روڈ سیفٹی کی الیکٹرونک نگرانی کو یقینی بنایا ہے۔

2.ایمرجنسی نگہداشت:

وزارت نے کسی گاڑی کا حادثہ ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کی جان بچانے والے نیک دل لوگوں کو  ایوارڈ دینے کی اسکیم بنائی ہے۔

وزارت نے 25 فروری 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ہٹ اینڈ رن حادثوں میں معاوضے کی رقم کو سنگین طور پر زخمی شخص کے لئے ساڑھے بارہ ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار کرنے اور جان کھونے والے کے لئے 25 ہزار کی رقم کو بڑھا کر دو لاکھ کیا ہے۔

دی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ کے تکمیل شدہ کوریڈور پر ٹول پلازہ پر نیم طبی عملے ؍ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ماہرین، نرسوں سے لیس ایمبو لینس کی موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔

یہ اطلاع روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(ریلیز آئی ڈی: 1881629) وزیٹر کاؤنٹر : 422
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi