صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 8 تا 9 دسمبر اتراکھنڈ کا دورہ کریں گی

Posted On: 07 DEC 2022 6:57PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 8 تا 9 دسمبر 2022 ریاست اتراکھنڈ کا دورہ کریں گی۔

 

صدر جمہوریہ 8 دسمبر 2022 کو اتراکھنڈ کی حکومت کی طرف سے دہرادون میں منعقدہ شہری استقبالیہ کی ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ توانائی، تعلیم، سڑکوں، نقل و حمل اور شہری ترقی سے متعلق اتراکھنڈ کے مختلف پروجیکٹوں کا غیر روایتی طور پر افتتاح کریں گی اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔

 

صدر جمہوریہ 9 دسمبر 2022 کو لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) واقع  مسوری میں 97 ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گی۔ اسی روز وہ دہرادون میں دون یونیورسٹی کے سالانہ جلسہِ تقسیم اسناد کو بھی اپنی شرکت سے وقار بخشیں گی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

U NO 13446


(Release ID: 1881591) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi