سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

      ٹول پلازہ پر نمبر پلیٹ شناخت کا خود کار نظام

Posted On: 07 DEC 2022 4:22PM by PIB Delhi

الیکٹرونک فی کلشن سسٹم پر عمل درآمد سے فیس ادائیگی والے پلازوں پر ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھیڑ بھاڑ ختم کرنے کے لئے قومی شاہراہوں کی ہندوستانی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی فیس وصول کرنے کے رکاوٹوں سے پاک نظام پر کام کر رہی ہے۔این ایچ اے آئی نے نمبر پلیٹ خودبخود پہچاننے (اےاین پی آر) ٹیکنالوجی پرتفصیلی  مطالعہ کرنے کے لئے ایک صلاح کار ایجنسی کو مقرر کیا ہے۔

دہلی- میرٹھ ایکسپریس وے کے حصوں میں نمبر پلیٹ پہچاننے والے خودکار نظام کو سب سے پہلے لاگو کیا گیا ہے۔ اس سسٹم میں داخل ہونے اور باہر  جانے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناخت کر کے خودبخود فاسٹیگ سے فیس کٹ جاتی ہے۔ شناخت کا یہ کام اندر آنے اور باہر جانے کے مقام پر نصب اے این پی آر کیمروں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U    NO    13417 


(Release ID: 1881543)
Read this release in: English , Malayalam