وزارت دفاع

سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے محکمے نے زیرالتوا معاملوں کو نمٹانے اورصفائی ستھرائی کو فروغ دینے کی غرض سے خصوصی سووچھتا مہم 2.0 کے تحت ، متعدد پہل قدمیوں کا آغاز کیا


پورے ملک میں 30علاقائی مراکز اور ای سی ایچ ایس پالی کلینکس  ، صفائی ستھرائی کی مہم انجام دے رہی ہیں ، ای ایس ڈبلیو  کے سکریٹری نے نوئیڈہ میں ارون وہار کے مقام پر ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں صفائی ستھرائی کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا

Posted On: 28 OCT 2022 6:43PM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود  کے محکمے کے سکریٹری جناب وجوائے کمارسنگھ نے 28اکتوبر ، 2022 کو نوئیڈہ میں ارون وہار کے مقام پرسابق فوجیوں  کی تعاون برمبنی صحت کی اسکیم (ای سی ایچ ایس ) پالی کلینک کادورہ کیااور صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کی پیش رفت  کاجائزہ لیا۔ نوئیڈہ کے ای سی ایچ ایس  پولی کلینک میں یومیہ بنیاد پر اوسطاً لگ بھگ 450مریض  آتے ہیں اوریہ پولی کلینک سابق فوجیوں اوران کے لواحقین /اہل خانہ کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ جناب وجوئے کمارسنگھ نے اپنے دورے کے دوران ، صفائی ستھرائی کی اہمیت کو نمایاں کیاتاکہ بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انھوں نے عہدیداروں  پرزوردیاکہ وہ بہتربنیادی ڈھانچے  کے لئے پیش بندی کے اقدامات کرکے ، اس سمت میں کام کریں ۔

ای سی ایچ ایس کے ایم ڈی میجرجنرل این آر اندور کا رنے کہاکہ  پورےملک  میں قائم سبھی 30علاقائی مراکز  اورای سی ایچ ایس پولی کلینکس ، خصوصی  مہم  2.0 کے تحت ، صفائی ستھرائی  کی مہم انجام دے رہے ہیں ۔

سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے محکمے نے حکومت ہند کے ‘‘زیرالتوا معاملوں کے نمٹارے کے لئے خصوصی مہم ’’ (2.0-ایس سی ڈی پی ایم ) کے تحت،متعدد پیش قدمیاں انجام دی ہیں ۔ اس نے ایک ہمہ گیر مستقبل کے لئے ریکارڈس کے بہتر بندوبست ، کام کی بہترکارکردگیاں  اوراثرانگریزیاں ، شفافیت میں اضافہ اورتعاون کے لئے ، توجہ کے کلیدی شعبوں کے طورپر التواء میں پڑے معاملوں  کو نمٹانے اورصفائی ستھرائی کے فروغ کی توجہ  کے کلیدی شعبوں  کے طورپر نشاندہی کی ہے ۔ سرکاری فائلوں کے بندوبست اورمتروک اورمنسوخ شدہ فائلوں کی چھنٹائی کرنے کی غرض سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

خصوصی مہم 2.0کے تحت صفائی ستھرائی یا سووچھتا کو نہ صرف ایک مرتبہ کی عادت اور طریقے کے طورپر بلکہ اسے روزمرہ کے کام کاج میں ایک عادت کے طورپر اختیارکرنے کے لئے ادارہ جاتی بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔ جیسا کہ ایس سی ڈی ایم پی ۔2.0کی رہنما ہدایات میں شامل کیاگیاہے ، وزارتوں /محکموں  اوران سے ملحقہ /ذیلی دفاترکے علاوہ فیلڈ /آوٹ اسٹیشنوں کے دفاتر میں خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اس مرحلے میں مہم سے متعلق  مقامات اور سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جن میں سب سے دور دراز کے اور دشوارگزار مقامات اوردفاترشامل ہیں۔ جن کے ملک کے سبھی حصوں میں  مختلف ضلع سینک بورڈس ، ای سی ایچ ایس پولی کلینک اوربازآبادی سے متعلق زونل دفاتر جیسے سابق فوجیوں کی برادری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ  روابط  ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13395



(Release ID: 1881355) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi