بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نےوالمارٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 07 DEC 2022 1:09PM by PIB Delhi

والمارٹ گلوبل سورسنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ اور دی نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹیڈ کے درمیان 6دسمبر 2022 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) کی طرف سے دستخط کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب گورانگ دکشت نے کیے جبکہ والمارٹ کی طرف سے محترمہ پرامیلا ملائیہ نے دستخط کیے جو والمارٹ کی ڈائرکٹر اور ہب لیڈر ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے بھی موجود تھے۔

اس مفاہمت نامےکے ذریعے این ایس آئی سی ، ایم ایس ایم ایز کو این ایس آئی سی کی اسکیموں اور دیگر خدمات فراہم کرسکے گی جو مختلف وردھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ مزید یہ کہ ایم ایس ایم ایز  کو این ایس آئی سی کے ذریعے پیش کیے گئے مختلف مواقع کے تحت ورکنگ کیپٹل  کے مختلف فائدے حاصل کرنے کاموقع ملے گا بلکہ اسے زیادہ خریداری میں تعاون حاصل ہوسکے گا۔ ایم ایس ایم ایز جو این ایس آئی سی  کے ایکو نظام کا حصہ ہیں، موجودہ کلسٹرس میں وردھی پروگرام سے بھی جڑ سکیں گے اور مفت پروگرام کے تحت موجودہ کاروباری تربیت کے متن ،مشاورتی تعاون ، وسائل اور معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہ مفاہمت نامہ  ایم ایس ایم ای کو 2030 تک دو کھرب ڈالر مالیت کی برآمدات  کرنے میں ایک کلیدی رول اداکریگا۔

اس تقریب کے دوران جناب نارائن رانے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ والمارٹ کے وردھی پروگرام نے  ایک بڑی تعداد میں ہندوستانی ایم ایس ایم ایز کو اس قابل کردیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو تقویت دیں اور اس میں اضافہ کریں اور تجربے کو بڑھائیں۔ والمارٹ خاص طور پر عالمی وبا کے ذریعے  تربیت اور صلاحیت سازی کے ساتھ ایم ایس ایم ایز میں کافی سودمند رہی ہے۔ ہندوستانی ایم ایس ایم ای سیکٹر فی الحال 6.3 کروڑ ایم ایس ایم ایز پر مشتمل ہے جہاں 11 کروڑ سے زیادہ لوگ روزگار سے جڑے ہوئے ہیں۔ہم ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بڑھانے کیلئے وال مارٹ کے مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔

مرکزی وزیر جناب نارائن رانے کے بیان کو جاری رکھتے ہوئے این ایس آئی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب گورانگ دکشت نے  کہا کہ این ایس آئی سی ہندوستان میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی اور نشرو نما کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم والمارٹ وردھی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ہم پروگرام کے تحت ایم ایس ایم ای کو ہماری اسکیموں تک رسائی فراہم کرنے اور این ایس آئی سی کے تحت ایم ایس ایم ایز کو وردھی کے سیکھنے کے وسائل دستیاب کرانے میں مدد کرسکیں۔ ایم ایس ایم ایز کو اس شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں ایم ایس ایم ایز قومی اور پوری دنیا میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے درکار ضروری تعاون حاصل ہوسکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U- 13398



(Release ID: 1881349) Visitor Counter : 120