ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

قدرتی تاریخ کے قومی عجائب گھر کے زیر اہتمام فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2022 6:32PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسوکے حصے کے طور پر قدرتی تاریخ کے قومی عجائب گھر ، نئی دہلی اور اس کے علاقائی مراکز - میسور، بھوپال، بھونیشور اور سوائی مادھوپور ‘‘آزادی کے 75 سال، فٹنس رہے بے مثال’’ کے موضوع پر فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 کا انعقاد کررہے ہیں۔ میوزیم کے عملے اور اسکول کے بچوں نے جوش و خروش سے اس دوڑ میں حصہ لیا، جس کا مقصد بہتر صحت اور تندرستی کے لیے عام لوگوں میں پیدل چلنے اور دوڑنے کی عادت ڈالنا ہے۔

فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 مہم 2 اکتوبر 2022 کو گاندھی جینتی کے موقع پر شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2022 کو گجرات کے کیوڑیا میں یونٹی رن کے ساتھ ختم ہوگی۔

قدرتی تاریخ کا قومی عجائب گھر ، نئی دہلی ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا ایک ماتحت دفتر ہے، جو بچوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ عام لوگوں میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TZAY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 13394)



(Release ID: 1881345) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi