ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قدرتی تاریخ کے قومی عجائب گھر کے زیر اہتمام چیتا آگاہی پروگرام کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2022 6:31PM by PIB Delhi

قدرتی تاریخ کا قومی عجائب گھر ، نئی دہلی، جو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ  ایک ایسا ادارہ ہے جو بچوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ عوام میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔

نئی دہلی میں این ایم این ایچ اور میسور، بھوپال، بھونیشور اور سوائی مادھو پور میں اس کے علاقائی عجائب گھر چیتا بیداری کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ یہ ایک ماہ کی خصوصی مہم ہے جو 2 اکتوبر 2022 سے شروع ہوئی، جو کہ جنگلی حیات ہفتہ کا آغاز ہے، اور  یہ31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی۔

ہر روز اسکول اور کالج کے ہزاروں بچوں اور قدرتی تاریخ کے عجائب گھر اور نیشنل پارکس میں آنے والوں کو جنگلی حیات کے تحفظ سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے چیتا کے دوبارہ تعارف کے لیے ایک ہفتہ طویل آگاہی مہم (09 اکتوبر 2022 سے 17 اکتوبر 2022 تک) کامیابی کے ساتھ چلائی گئی تھی جس میں ہندوستان بھر کے 500 سے زائد اسکولوں کے 1.5 لاکھ سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGXO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MLUM.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 13393)


(Release ID: 1881342)
Read this release in: English , Hindi , Kannada