زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اٹلی کے شہر روم میں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کی خوراک اور زراعت کی تنظیم ایف اے او کی افتتاحی تقریب کاانعقاد
زراعت کی وزیر مملکت سوشری شوبھا کرنڈلاجےنے افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے دیے گئے ہندوستان کے رسمی پیغام کو پڑھ کر سنایا
ہندوستان پوری دنیا میں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کی تقریبات کو تقویت دیگا اور موٹے اناج کی پیداوار ، کاشتکاری اور کھپت کو فروغ دینے کیلئے مہمات کا اہتمام کریگا: وزیراعظم مودی کابیان
موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023، عالمی سطح پر پیداوار کو بڑھانے کا ایک موقع فراہم کریگا اور فوڈ باسکٹ کے ایک بڑے حصے کے طور پر موٹے اناج کو فروغ دیگا:نریندر سنگھ تومرکا بیان
Posted On:
06 DEC 2022 8:31PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت کے ادارے (ایف اے او) نے اٹلی کے شہر روم میں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 (آئی وائی ایم 2023) کے لئے ایک افتتاحی تقریب کااہتمام کیا۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزیر مملکت سوشری شوبھا کرنڈلاجے کی قیادت میں ایک بھارتی وفد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈی اے اور ایف ڈبلیو کی جوائنٹ سکریٹری (کراپ) محترمہ شوبھا ٹھاکر کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران سوشری شوبھا کرنڈلاجے نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے پیغام کو اس افتتاحی تقریب میں پڑھ کر سنایا۔
سوشری شوبھا کرنڈلاجے نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقوام متحدہ کی اس بات کیلئے ستائش کیے جانے کے بارے میں مطلع کیا کہ اس نے سال 2023 کو موٹے اناج کابین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام کے ذریعے وزیراعظم نے موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منانے کیلئے ہندوستان کی تجویز کی حمایت کرنے کیلئے عالمی برادری کاشکریہ ادا کیا۔ اس بات کا ذکر کیا گیا کہ موٹے اناج صارفین، کاشتکاروں اور آب وہوا کے اعتبار سے اچھا ہے۔ موٹے اناج تغذیہ بخش ہیں اور آب پاشی کیلئے کم پانی کی کھپت کے علاوہ اس کی نیم خشک علاقوں میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ ہماری زمین اور ہماری ڈائننگ ٹیبلس پر تنوع کی ضرورت ہے ۔ ‘ملٹ مائنڈفلنس’ پیدا کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنا اس تحریک کا ایک اہم حصہ ہے۔
سوشری شوبھا کرنڈلاجے نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کے ملکوں کو ایک پائیدار مستقبل تیار کرنے کیلئے اشتراک کرنے کی ضرورت ہے اور موٹا اناج اس عمل میں ایک کلیدی رول ادا کریگا۔ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے ذریعے قدیم غذائی اجناس کو واپس لاکر انسانیت کی مستقبل کی بھلائی میں تعاون دینے کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری دنیا میں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کی تقریبات کوتقویت دیگا اور اگلے سال کے دوران ہندوستان اور بیرون ملکوں میں موٹے اناج کی کاشت اور کھپت کو فروغ دینے کیلئے مہمات کااہتمام کریگا۔
سوشری شوبھا کرنڈلاجے نے کہا کہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال 2023 خوراک اور تغذیہ کی فراہمی کے ہندوستان کی رہنمائی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ موٹے اناج کو اسمارٹ فوڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ آسانی سے پیدا کیا جاسکتا ہے اور اس میں نامیاتی اور زیادہ تغذیہ بخش جزو موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسودھیوکٹمبکم (دنیا ایک کنبہ ہے) کے وزیراعظم مودی کے وِژن کے ساتھ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال 2023 تقریب ہندوستان کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر تغذیہ بخش اناج کو فروغ دے اور اسے دنیا کے غذائی نقشے میں پیش کرے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایف اے او کے ڈائرکٹر جنرل جناب کیو یو ڈونگیو نے کہا کہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال 2023 ہمیں ایک منفرد موقع فراہم کریگا تاکہ موسمیاتی کارروائی کو تیز کرتے ہوئے ایسی فصلوں کو مرئیت دی جاسکے جن میں عالمی غذائیت، خوراک کا تحفظ، اچھی ملازمتوں اور معیشتوں کو مضبوط کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹے اناج بنیادی طور پر ایشیائی فصلیں ہیں، آب و ہوا میں لچک، پائیدار ترقی کا باعث بنتی ہیں اور سب کے لیے غذائی تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہاکہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال 2023 عالمی سطح پر پیداوار کو بڑھانے کیلئے ایک موقع فراہم کریگا ۔ اس کے علاوہ خوراک ، باسکٹ کے ایک بڑے جزو کے طور پر موٹے اناج کے فروغ اور فصل کے روٹیشن کے بہتر استعمال اور مؤثر پروسیسنگ میں بھی ایک موقع فراہم کریگا۔
نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے افتتاحی تقریب میں ورچوئلی طور پر شرکت کی اور وزارت کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کیا۔ جناب کیلاش چودھری نے روز مرہ کے خوراک کے ایک حصے کے طور پر موٹے اناج کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے موٹے اناج کے فائدے کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب چودھری نے سبھی سے موٹے اناج کو مقبول بنانے کیلئے اپیل کی اور کہاکہ ا س کا آغاز اپنے ہی کچن سے کیاجانا چاہیے۔ اس موقع پر روزانہ کے کھانے میں موٹے اناج کو شامل کرنے کا بھی عہد لیا گیا۔
ہندوستان میں اس دن کی اہمیت کے موقع پر زراعت اور کسانوں کے بہبود کے محکمے کی طرف سے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں ہندوستانی تناظر میں موٹے اناج کی اہمیت پر زبردشت سوشل میڈیا مہم ، جہت کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی مشترکہ کوشش کو نمایا ں کرنا، دیگر تمام وزارتوں کو شامل کرکے شہریوں کی شمولیت کی مہم اور دیگر بہت سی رسائی کی سرگرمیاں شامل ہیں تاکہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منایا جاسکے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت ہند نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کی تجویز کو اسپانسر کیا جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے قبول کر لیا۔ یہ اعلان حکومت ہند کے لیے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کو منانے میں سب سے آگے رہنے کے لیے اہم رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کو ایک ‘عوامی تحریک’ بنانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو ‘موٹے اناج کیلئے ایک عالمی مرکز’ کے طور پر پوزیشن دینے کے اپنے وژن کومشترک کیا ہے۔
موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے ہندوستان کے زیر اہتمام یو این جی اے کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے پس منظر میں، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کا مقصد موٹے اناج کی کاشت اور استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا اور اسے پوری دنیا میں لانا ہے۔
موٹے اناج کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جو اقوام متحدہ کے کئی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے، حکومت ہند نے موٹے اناج کو ترجیح دی ہے۔زیادہ تغذیہ بخش قدر کا خیال کرتے ہوئے جو زمین کے حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں تعاون اور چھوٹے اور منجھولے کسانوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ضروری ہے ، اپریل2018 میں قومی فوڈ سیکورٹی مشن – تغذیہ بخش اناج سے متعلق ایک ذیلی مشن لاگو کیا گیا تھا ۔ موٹے اناج کو تغذیہ بخش اناج کے طور پر دوبارہ برانڈ کیا گیا تھا اور سال 2018 کو موٹے اناج کاقومی سال قرار دیا گیاتھا جس کامقصد بڑے پیمانے پر موٹے اناج کو فروغ دینا اور اس کی زیادہ پیداوار کرنا تھا۔ ۔
اس کوشش کے تئیں ایک اشتراک پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعےحکومت ہند نے ہر ایک سے بشمول ہندوستانی سفارت خانوں، بین الاقوامی تنظیموں، اکیڈمیاں، ہوٹلوں، میڈیا، ہندوستانی ڈائاسپورا، اسٹارٹ اپ کمیونٹیز، سول سوسائٹی، اور ملیٹس ویلیو چین میں موجود دیگر تمام افراد سے آگے آنے کی اپیل کی ہے اور موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کی عظیم الشان تقریب کے ذریعے ‘میریکل ملیٹ’ کی گمنام شان کو پھر سے زندہ کرنے کیلئے زور دیا ہے۔
وادی سندھ کی تہذیب کے دوران موٹے اناج کی کھپت کے کئی ثبوتوں کے ساتھ ہندوستان میں پائی جانے والی پہلی فصلوں میں موٹے اناج تھے ۔ اس وقت 130 سے زائد ممالک میں کاشت کی جا رہی ہے، موٹا اناج ایشیا اور افریقہ کے نصف ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے روایتی خوراک سمجھے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں باجرا بنیادی طور پر خریف کی فصل ہے، جس میں دیگر اسی طرح کی چیزوں کے مقابلے میں کم پانی اور زرعی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ موٹا اناج روزی روٹی پیدا کرنے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور پوری دنیا میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی اپنی بے پناہ صلاحیت کی وجہ سے اہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔
U-13380
(Release ID: 1881340)
Visitor Counter : 254