خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات ونشریات ، نوجوانوں کے امور اورکھیل  کودکے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے کہا ہے کہ بھارت میں بین الاقوامی معیار کے ایتھلیٹس تیارکرنے میں یونیورسٹیاں  اہم اور بنیاد ی کردار اداکرسکتی  ہیں

Posted On: 06 DEC 2022 5:50PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5pic36X86.jpg

اطلاعات ونشریات ، نوجوانوں کے امور اورکھیل کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے کہا ہے کہ بھارت میں بین الاقوامی معیار کے ایتھلیٹس تیارکرنے میں یونیورسٹیاں  اہم  اوربنیادی  کردار اداکرسکتی  ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کے لئے ایک تفصیلی خاکہ تیارکرنے کی غرض سے 40تا50یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرنے کا منصوبہ بنارہاہوں ۔ انھوں نے آج چینّئی میں کھیل کود سے متعلق ممتاز شخصیات ، بھارت اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورکھیل کود کی دیگرایسوسی ایشنوں کے سرکردہ افراد کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

انھوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت 943پرائیویٹ یونیورسٹیاں  کام کررہی ہیں اور اگرہریونیورسٹی ایک ایتھلیٹ کو بھی اختیارکرتی ہے اور انھیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیارکی تربیت کی سہولیات  فراہم کرتی ہے ،تو بھارت میں 900سے لے کر 1000تک  بین الاقوامی معیارکے ایتھلیٹس تیارہوسکتے ہیں ۔

اس سمت میں ایک بڑی شروعات کرنے کے مقصدسے ، کھیلو انڈیا پروجیکٹ کے تحت مختلف عمدگی کے اسپورٹس مراکز کا آغاز کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ کھیل کود سے متعلق  سائنس کے شعبے میں عمدگی کے مراکز کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ کوئی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ  ، سائنس کی معاؤنت کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتا۔مرکزی وزیرنے کہا کہ ایتھلیٹس کی کامیابی کے پس پشت خاطرخواہ اورکافی سائنس ہوتی ہے ۔

ہریانہ میں سونی پت کے مقام پرکھیل کود کی سائنس کا ایک مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اسی قسم کے دیگرمراکز بینگلورو ، کرناٹک اورپنجاب میں پٹیالہ کے مقامات پربھی قائم کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی ، کھیل کود کے شعبے کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں ۔

مرکزی وزیرنے کہاکہ ‘‘کھیل کود سے متعلق سبھی 21شعبوں میں (پیرااسپورٹس سمیت ) کھیل کے سردست 2745نشانزد باصلاحیت ایتھلیتس ہیں جن میں ‘‘ ٹیلینٹ  سرچ اینڈ ڈیولپمنٹ  ’’ کے تحت  منتخب کیاگیاہے ۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ ان باصلاحیت ایتھلیٹس کو سالانہ 6.28لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ معاؤنت کی جاتی ہے۔ ان میں تربیت اورسفر کے اخراجات کے لئے فنڈ کی فراہمی ، کھیل کود کی سائنس کی مدد ، تغذیہ بخش خوراک سے متعلق  چارجز، طبی اخراجات اورجیب خرچ وغیرہ شامل ہیں ۔

انھوں نے اس بات کومزید اجاگرکیا کہ کھیل کود سے متعلق افراد کی اسکیم کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ کے تحت ان کو چز اورکھیل کود سے متعلق افراد کی مناسب مالی مدد کی جاتی ہے  ، جو اس وقت ناداری کے حالات میں زندگی گزاررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ طبی علاج معالجہ ، کھیل کود سے متعلق آلات اورسازوسامان ، قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں شرکت وغیرہ کے لئے مالی امداد بھی اس میں شامل ہے ۔

کم عمر میں ہی کھیل کود کی قدرتی صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہوئے ،جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے کہاکہ کھیلوانڈیا موبائیل ایپ کا استعما ل کرتے ہوئے ، 5سے 18سال کی عمر کے گروپ کے اسکول جانے والے 23لاکھ سے زیادہ بچوں کا جائزہ لیاگیا۔ اس کے علاوہ 82000سے زیادہ جسمانی تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ بچوں  میں کھیل کود سے متعلق مہارت کا اندازہ لگایاجاسکے ۔

انھوں نے کہاکہ پورے ملک میں کھیل کود سے متعلق 299بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹ تیارکرنے کے مقصد  سے ایم وائی اے ایس یعنی کھیل کود اورنوجوانوں کے امورکی وزارت نے کل 2438.34کروڑروپے کی رقم کی منظوری دی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ کھیلوانڈیا اسکیم کے تحت ، ‘‘دیہی اوردیسی /قبائلی کھیلوں  کے زمرے کے تحت کھیلوں کے طورپر ملاّ کھمب ، کالاری پایٹّو، گٹکا، تھانگ تا اورحال ہی میں سیلامبم کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5pic2HWVM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5pic1ZMYK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L5pic4GF1W.jpeg

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13382


(Release ID: 1881322) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil