سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 2.0 کے تحت ڈی ایس ٹی کیمپس  میں  شجرکاری کا مقصد فضائی آلودگی کو روکنا، مٹی کے کٹاؤ اور زیر زمین پانی کی کمی جیسے سوچھتا کے اہداف کو حاصل کرنا ہے

Posted On: 28 OCT 2022 4:36PM by PIB Delhi

عوامی قانون  – پی ایل 480 کے تحت یو ایس اے آئی ڈی کی طرف سے درآمد شدہ  اناج کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک پرانا گودام اب محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک سر سبز کیمپس ہے جس میں مختلف قسم کے درخت ہیں جو پرندوں کے جھنڈ کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں ، ماحول کو خوش گوار  بناتے ہیں  اور سال بھر پھولوں اور پھلوں سے بھرے رہتے ہیں۔

خصوصی سوچھتا مہم 2.0  کے دوران کیمپس میں پہلے سے موجود 100 درختوں کے علاوہ 160 پھولوں اور 150 پھلوں کے درخت لگائے گئے  ہیں، جو اس کے ارد گرد کے ماحولیاتی نظام کو تقویت بخش رہے ہیں اور سوچھتا کے طویل مدتی اہداف کی تکمیل کررہے  ہیں، جیسے کہ ہوا کو صاف کرنا ،مٹی کے کٹاؤ کو روکنا اورزیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنا وغیرہ۔

ملازمین کے لیے تعمیر کی گئی نئی عمارت کے احاطے میں نیم، پیپل، گل مہر، بوتل برش کے 100 درخت پہلے ہی لگائے گئے تھے۔ ان میں سے 50 سے زائد درخت تعمیراتی کام میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ ان درختوں کو ہٹایا نہیں گیا تھا بلکہ ایک گرین بلڈنگ بنانے کے مقصد سے کیمپس کے اندر منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کیمپس کی ہریالی کو بڑھانے کے لیے گل مہر، پلاش، املتاس، بسنت رانی اور انڈیا کارک ٹری جیسے 160 کے قریب پھولدار درخت لگائے گئے، جن میں سے زیادہ تر دیکھ بھال اوررکھ رکھاؤ کی وجہ سے پھل پھول رہے ہیں۔

برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کے تعاون سے پرندوں کو راغب کرنے کے لیے آم، انار اور آملہ جیسے پھلوں کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ آنے والے سال میں، ان  لگائے گئے 150 درختوں پر  پھل بھی لگنے لگیں  گے اور نہ صرف کیمپس کے ماحول کو بہتر بنائیں گے بلکہ اس کے ارد گرد کے ماحولیاتی نظام کو بھی تقویت دیں گے، جس سے پائیدار شہری انتظام  قائم ہو گا۔

************

 

 

 

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13385)


(Release ID: 1881319)
Read this release in: English , Hindi