صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان کی قومی ٹیلی میڈیسن خدمت کی سنجیونی نے 8 کروڑ ٹیلی مشاورت فراہم کئے ہیں
ای –سنجیونی سروس نے تقریباََ 5 ہفتوں میں ایک کروڑ مشاورت درج کرنے کا ریکارڈ عبور کرلیا ہے
ای-سنجیونی اور پی ڈی نے 222026 ماہرین، ڈاکٹروں اور صحت کارکنان کو تربیت دی اور آن بورڈ کیا
ای –سنجیونی ایپلی کیشن کے ذریعہ 45 ہزار سے زیادہ آبھا آئی ڈیز کو تیار کیا گیا
Posted On:
06 DEC 2022 5:43PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی مفت ٹیلی میڈیسن خدمت نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 کروڑ ٹیلی مشاورت فراہم کرکے شاندار سنگ میل طے کیا ہے۔گزشتہ تقریباََ پانچ ہفتوں کے قابل ذکر طے وقت کے اندر ایک کروڑ ٹیلی مشاورت فراہم کیا گیا ہے۔ جس سے ٹیلی میڈیسن کو بڑے پیمانے پر اپنانے کا اشارہ ملتا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی پہل ای – ہیلتھ ، ای- سنجیونی ایک ایسی قومی ٹیلی میڈیسن سروس ہے ، جو ڈاکٹروں کے پاس جسمانی طور پر جانے کے بجائے ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک متبادل خدمت فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس پہل نے تین سال سے کم وقت میں دنیا کی سب سے بڑی سرکاری ملکیت والی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔یہ دو ورٹیکلز پر مشتمل ہے ،جو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مریضو ں کی خدمت فراہم کرتاہے اورکامیابی سے ملک کے اندرونی علاقوں میں اپنی موجودگی درج کراتا ہے۔
پہلا ورٹیکل ای –سنجیونی اے بی ایچ ڈبلیوسی ، ٹیلی مشاورت فراہم کرکے دیہی – شہری ڈجیٹل ہیلتھ کے خلاء کو پُر کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آیوشمان بھارت اسکیم کے ای –استفادہ کنندگان اس کا فائدہ حاصل کریں جن کے وہ حقدار ہیں ۔ یہ ورٹیکل ایک ہب اور اسپوک ماڈل کے طورپر کام کرتا ہے۔ جس کے تحت آیوشمان بھارت- ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر کو ریاستی سطح پرتیار کیا گیا ہے۔یہ سبھی اسی پہئے کی تیلیوں کے طورکا م کرتے ہیں، جس کو علاقائی سطح پر ہب (ایم بی بی ایس / اسپیشلٹی /سپر اسپیشلٹی ڈاکٹروں پر مشتمل ) کے ساتھ میپ کیا جاتا ہے۔دیہی علاقوں میں رہ رہے مریضوں کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے اس ماڈل کو 109748 آیوشمان بھارت صحت اوربہبود کے مراکز ( اے بی –ایچ ڈبلیو سیز ) اور 14188 ہبس میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔جس کی مدد سے مجموعی طورپر 71158968 ٹیلی مشاورت موصول ہوئے ہیں۔
دوسرا ورٹیکل ای –سنجیونی اوپی ڈی ہے ، جو دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں مساوی طورپر شہریوں کو بنیادی طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسمارٹ فونز ،ٹیبلیٹ ، لیپ ٹاپ کے ذریعہ اس ٹکنالوجی کافائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ جس سے ڈاکٹر کی مشاورت کو مریض کے رہائشی مقام کی پرواہ کئے بغیر سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ۔ای –سنجیونی اوپی ڈی میں 222026 ماہرین ،ڈاکٹروں اورصحت کارکنان کو تربیت دی اور انہیں آن بورڈ کیا ، جن کی مدد کے ساتھ 1144 آن لائن اوپی ڈیز کو آپریٹ کیا جاتا ہے ۔اس پلیٹ فارم کا ایک دن میں 4.34 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی خدمت کرنے کا متاثر کن ریکارڈ ہے ۔ موہالی کا سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی-ڈی اے سی )صارف کو مجموعی جامع تکنیک کی تربیت اور مدد فراہم کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یومیہ دس لاکھ مریضوں کی خدمت فراہم کرنے کا اس ورٹیکل کی سہولت میں اضافہ ہورہا ہے ۔
ای –سنجیونی آیوشمان بھارت ڈجیٹل ہیلتھ مشن (اے بی ڈی ایم ) کا اہم حصہ ہے اور 45000 سے زیادہ آبھا آئی ڈیز ای –سنجیونی ایپلی کیشن کے ذریعہ تیار کئے گئے ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والی د س سرکردہ ریاستیں ہیں اور وہ ریاستیں آندھرا پردیش (28242880) ، مغربی بنگال (10005725)، کرناٹک (9446699)، تمل ناڈو (8723333)، مہاراشٹر (4070430)، اترپردیش ( 3763092) ، مدھیہ پردیش(3283607)، بہار (2624482) ، تلنگانہ (2452529)، گجرات (1673888) ہیں ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-13381
(Release ID: 1881314)
Visitor Counter : 175